دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بریڈ فورڈ ریجن کے شہر لیڈز (Leeds) میں ڈویژن کی اسلامی بہنوں کے درمیان آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” سیرتِ بابا فرید “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزا55 ، لندن ریجن سے 1ہزار884، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار983، برمنگھم یجن سے 3ہزار 685، آئرلینڈ سے74اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے305اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار986اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سیرتِ بابا فرید “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے نیک بنانے خوف خدا عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام یوکے کےشہر پیٹربورو ( Peterborough) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں ماه محرم الحرم 1442ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں یومِ قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 173 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور 74 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر میامی( Miami )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے "حضرت امام حسین کی عبادت" کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی، محبتِ اہلبیت کو بڑھانے کے مدنی پھول دئیے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فوسٹر نیویارک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے  بذریعہ اسکائپ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور ذیلی سطح پر نگران کا تقرر کیا نیزنیز مختلف مدنی کاموں کے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین کےشہرپارالیل( Parallel) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپین  کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کےدو علاقوں سانتاکولوما( Santa Coloma)اور لاسالوت(La Salut) میں بذریعہ اسکائپ تین روزہ اجتماع ِذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جن میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادت اور واقعۂ کربلا کے موضوع پر بیانات کئے نیز اسلامی بہنو ں کو 10 محرم الحرم میں کئے جانے والے نیک اعمال بھی بتائے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اُجاگر کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے لندن کے علاقوں ہیکنی ، چنگ فورڈ ، ایلفورڈ ، ایسٹ ہام، ٹوٹنگ، سڈبری(Hackney, Chingford, Ilford, East Ham, Tooting, Sudbury)کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات کئے نیز شرکاء اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال بتائے گئے اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے نفلی روزے کی ترغیب دلائی گئی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 140اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ”کفن دفن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ وہ بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن اولڈھم ( Oldham) ڈویژن میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی نیز انہیں پابندی سے براہ راست ہونے والا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہند ممبئی ریجن ، رائے پور زون کے شعبہ تعلیم کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار سمیت تین کابینہ کی شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید آئندہ کے اہداف دئیے اور لاک ڈاؤن میں شعبے سے متعلق کاموں میں درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔