بلیک ٹاؤن کی ڈویژن نگران اور شعبہ مشاورت کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کا
فالو اپ لینے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں بلیک ٹاؤن کی ڈویژن نگران اور شعبہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن سیل کی تعداد بڑھانے، ون ڈے سیشن کورس
کروانے، پرانی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں
پڑھے جانے والے درودِ پاک کے حوالے سے مشاورت کی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
عمان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگالی لینگویج کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے
گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔
مدنی مشورے میں بنگلہ
دیش مشاورت کے ذمہ داران ، ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اورمدرسۃالمدینہ بوائز ملک
سطح کےذمہ داران اور رکن شوریٰ حاجی علی عطاری ، حاجی رضا عطاری نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ
لیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ دو ماہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےتحت 17 کورسز ہوئے نیز بنگلہ دیش میں ’’ایک ہزار828 ‘‘نئے ذمہ داران مقرر
کئے گئے۔
بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید
اضافہ کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور نئے اہداف
بھی دیئے ۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
ساؤتھ کوریا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
انچھن مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
4 اگست 2023ء بروز جمعہ ساؤتھ کوریا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچھن مسجد میں
بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ساؤتھ کوریا کے شہر کِھْمْپَھوْ میں رکنِ شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری کی اسلامی بھائی سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اگست
2023ء بروز جمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ساؤتھ کوریا
کے شہر کِھْمْپَھوْ میں مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک اسلامی بھائی سے اُن کے
گھر پر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نے اسلامی بھائی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے اور اُن کے گھر والوں کے لئے
دعائے خیر کروائی جس پر اسلامی بھائی نے خوشی کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر کمپو کی ایک جائے نماز میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں حاضرین کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔شرکا نے آخر میں رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
بیلجیئم
کے شہر ویروئر میں مدنی مرکز بنام’’ فیضانِ قرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب
29
جولائی 2023 ءبمطابق 11 محرم الحرام 1445
ہجری کو بیلجیئم کے شہر ویروئر میں مدنی
مرکز بنام’’ فیضانِ قرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بیلجیئم میں دعوتِ اسلامی کا دوسرا مدنی مرکز ہے۔
افتتاحی تقریب کا آغا ز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا
گیا۔بعدازاں نگران بیلجیئم مشاورت حاجی علی قریشی عطاری نے ’’سیرتِ امام حسین رضی
اللہ عنہ
‘‘
کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں
نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر
عمل کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن
دیا ۔
افتتاحی
تقریب میں ویروئر ، لیگ اور انٹورپ
کے رہائشی عاشقانِ رسول اور علمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر ویروئر کے عاشقانِ رسول نے مدنی مرکز
کو قائم کرنے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے کینیا کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی نے
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات قائم کیا ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت دیگر مختلف ممالک
میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح تلفظ کےساتھ قراٰنِ پاک پڑھانا ہے۔
گزشتہ روز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
ماپوتو شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو کی شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار سمیت دیگر
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں
کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے نئی غسالہ اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور چند اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کا کہنا تھا کہ
بیرہ شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہنیں جب ماپوتو شہر آئیں تو
براہِ راست ان کی تربیت کی جائے تاکہ ذمہ داران اپنے شہر کی اسلامی بہنوں کی تربیت
کر سکیں اور شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر انداز سے کیا جا سکے۔
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کے علاقے کوالے کاؤنٹی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں
مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نےمدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نئے نئے علاقوں میں دینی کام شروع کرنے،مساجد میں درس فیضانِ
سنت دینے اور مدرسۃ ُالمدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن دیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کو 1نومبر
تا7نومبر2023ء کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 7دن پر مشتمل ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔ اس موقع پر کوالے کاؤنٹی کے نگران علی عمر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ان دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں افریقہ کے ملک کینیا کے دورے پر ہیں۔
رکنِ شوریٰ کی آمد پر کینیا کے شہر
ممباسا میں ذمہ داران نے مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ممباسا کاؤنٹی کے نگران و ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت کینیا
کے ملک نگران عمران نعیم عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے تمام ذمہ داران کی دینی کام کرنے اور مساجد
میں ہونے والے دینی کاموں کو مضبوط کرنے،درسِ فیضان سنت دینے،مدرسۃُ المدینہ
بالغان پڑھانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔
علاوہ ازیں مدنی مشورے میں کینیا میں دینی کام بڑھانے کے حوالے
سے اہم پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اطراف کے شہروں
اور ہمسایہ ممالک میں بھی دینی کام شروع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ایک نئے عزم کے ساتھ دینی کام
کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بوائز کیمپس سپارک
ہل، برمنگھم یوکے (Sparkhill,
Birmingham UK) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس تقریب میں مدرسۃالمدینہ
بوائز کے اسٹوڈنٹس اور اُن کے سرپرستوں سمیت دعوتِ اسلامی کے اہم ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا
گیا جبکہ نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے
حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت کی۔
Dawateislami