پچھلے دنوں افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو کی شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے نئی غسالہ اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا ۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کا کہنا تھا کہ بیرہ شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہنیں جب ماپوتو شہر آئیں تو براہِ راست ان کی تربیت کی جائے تاکہ ذمہ داران اپنے شہر کی اسلامی بہنوں کی تربیت کر سکیں اور شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر انداز سے کیا جا سکے۔