بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی ، اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری  پچھلے دنوں ساؤتھ کوریا کے سفر پر تھے۔

دورانِ سفر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ساؤتھ کوریا کے شہر سیول اتیوان میں قائم عثمانیہ ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں اس میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نفرت اور غنڈہ گردی کے اثرات اور نتائج کے حوالے سے نوجوانوں طلبہ کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں دعوت اسلامی شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد افتخار عطاری نے طلبہ کو غنڈہ گردی کی مختلف قسمیں بتائیں اور ان سے بچنے کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔

مزید حاضرین کو نفرت کے اسباب کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا کے اچھے استعمال کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے کڈز مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


09  اگست 2023 ء کو نبیرۂ اعلیٰ حضرت، برادرِ اصغر تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا منان رضا خان صاحب قادری بریلوی المعروف حضرت منانی میاں دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں حاضری ہوئی۔

اس موقع پر دعوت ِاسلامی کے نگرانِ ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور سید عمار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دعائے خیر سے نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈڈلی، ویسٹ مڈلینڈز یوکے (Dudley, West Midlands UK) کی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5اگست 2023ء کو  ساؤتھ کوریا کے شہر انچن میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری ٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورین مسلمز کے درمیان ’’ قبول اسلام کی فضیلت و اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہیں اسلامی احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں 3 اگست 2023ءکوساؤتھ کوریا کے شہر آنسان کے ایک ریسٹورنٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے تاجر حضرات کو نمازوں کی پابندی کرنے اور شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 اگست 2023ء کو کوریا کے شہر آنسان میں قائم بلال مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


01 اگست 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ ریجن کی ملک و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

ذمہ داران میں موجودنگران اسلامی بہن نے ربیع الاول میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ چراغاں کرنے اور جھنڈے لگانے کا ذہن دیا۔

مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لینگویج ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں انگلش اور اردو لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آن لائن اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز لینگویج ذمہ داران کے دینی کام کو مزید بہتر کرنےاور اس میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے مشاورت کی گئی۔


آبادی کے اعتبار سے آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر  سڈنی میں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی جن میں دینی کاموں کے شیڈول کی تیاری، اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دینا اور سڈنی میں چھوٹی بچیوں کے لئے انگلش میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرنا شامل تھا۔

میٹنگ کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ (Perth) سے تعلق رکھنے والی دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اہم امور پر کلام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پرتھ، آسٹریلیا میں دعائے صحت اجتماع سمیت دیگر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے، مختلف کورسز و سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگران اسلامی بہن کے رابطے میں موجود نئی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ مشاورت کینٹربری کاؤنسل کی اسلامی بہنوں اور ڈویژن نگران اسلامی بہن کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈونیشن سیل کی تعداد بڑھانے، ون ڈے سیشن کورس کروانے،پرانی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں پڑھے جانے والے درودِ پاک کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محرم الحرام میں لنگرِ رضویہ اور فاتحہ خوانی کرنے اور تقسیمِ رسائل کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔