23 مئی 2023ء بروز منگل ڈربی یوکے (Derby UK)میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ایسٹ مڈلینڈز یوکے میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق ذمہ داران سے مشاورت کی۔

بعدازاں سیشن میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مڈلینڈز یوکے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے اور لوگوں کو علمِ دین سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 22 مئی 2023ء بروز پیر انگلینڈ یوکے کے شہر لیسٹر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی خصوصیت کے بارے میں بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدِ اجتماع شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

22 مئی 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے انگلینڈ UK کے شہر لیسٹر (Leicester)میں واقع مدرسۃالمدینہ بوائز کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں، اسٹاف اور انتظامیہ کے لئے ایک تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکنِ شوریٰ نے اسٹاف اور انتظامیہ کے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر خود بھی حصہ لینے نیز دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے سفر پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری انگلینڈ UK کے شہر لیسٹر (Leicester)میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچے۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران سے ملاقات کی اور انہیں لیسٹر یوکے میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بھرپور انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

علمِ دین کی ترویج و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت موزمبیق کے شہر ماپوتو میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں  شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی تمام مدرسات (Teachers)، ذمہ داران اور مفتشہ اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ٹیسٹ پاس کرنے والی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں تدریس کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات شیڈول کے مطابق چلانےاور پابندی کے ساتھ اس کا جائزہ لینے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع علاقہ پولانا میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت، آخرت کی تیاری، علمِ دین کی اہمیت اور نماز سیکھنے کی ضرورت سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

علاوہ ازیں محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام علاقہ پولانا میں منعقد ہونے والے نماز کورس میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ماپوتو شہر  کی نگران اسلامی بہن سمیت مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماپوتو شہر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو میں واقع علاقہ پاک ٹاؤن میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت کثیر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

حلقے کی ابتداء میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری اور زندگی کے مقصد کےحوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر شخصیات اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ماپوتو شہر، موزمبیق کے علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو حج کے بارے میں چند ضروری مسائل بتائے نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ماپوتو شہر، موزمبیق کے علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں مقامی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر دینی کاموں میں شریک ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ماپوتو شہر، موزمبیق کے علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں ایک سیشن ہوا جس میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے طالبات کو تدریس کرنے، دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں جامعۃالمدینہ گرلز کی معلمات کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز میں عصری علوم ہونے چاہئیں اس کے حوالے سے مشاورت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت ماپوتو شہر کے علاقے فلپ سموئل (filipe samual )میں ضرورت کے پیشِ نظر جامعۃالمدینہ گرلز میں سلائی اور کڑھائی سکھانے پر کلام کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ساؤدرن ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر جاکر گھر کی (خواتین)اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے گھر کی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔