افریقی ملک بوٹسوانا میں
سنتوں بھرا اجتماع: نگران ِشوریٰ کا اولاد کی تربیت پر سنتوں بھرا بیان
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت
افریقی ملک بوٹسوانا کے سٹی گیبرون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
بوٹسوانا اور اس کے اطراف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد بالخصوص بزنس
کمیونٹی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں رکنِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے درودِ پاک کی فضلیت بیان
کرتے ہوئے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ سنتوں بھرے اجتماع میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا مولانا حاجی محمد عمران عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی اولاد کی دینی ماحول کے مطابق تربیت کرنے اور ایمان
کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی،دورانِ بیان نگران شوریٰ نے مسلمانوں کو تکالیف پہنچانے
اور اسکی غیبت کرنے سے بچنے کا بھی ذہن دیا۔
نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جنت میں صرف وہی جائے گا جو دنیا سے ایمان
سلامت لے کر گیا، جو اپنا ایمان ضائع کر بیٹھا اس کے لئے جنت نہیں بلکہ وہ ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہے گا۔ شیطان تو پوری کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح مسلمان کا ایمان برباد کرے جبکہ ہماری توجہ یہ
ہونی چاہئے کہ ہم اپنا ایمان سلامت لیکر دنیا سے جائیں۔
دعوتِ اسلامی
جہاں مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کر رہی ہے وہیں غیر مسلموں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے
آگاہ کرنے اور اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب سے
تائب (توبہ)ہو کر اسلام قبول کر لیا۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نیا نام محمد عثمان رکھا اور انہیں دینِ
اسلامی کے بارے میں ابتدائی چند اہم باتیں بتائیں۔اس موقع پر نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود
تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری کا
سفرِ ساؤتھ افریقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلس شوری کے اراکین ان دنوں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے ہمراہ ساؤتھ
افریقہ کے سفر پر ہیں۔
اس
دوران فیضانِ مدینہ فورڈسبرگ
جوہانسبرگ حاضری کے موقع پر اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
نگران شوریٰ کی اسلامی بھائیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب
ساؤتھ افریقہ
کے سٹی پریٹوریا کے علاقے لوڈیم میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف
شعبہ جات و بزنس کمیونٹی سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
فیضان
مدینہ جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں مدنی مشورہ، نگران شوریٰ کی دینی کاموں سے متعلق گفتگو
دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر
جوہانسبرگ فورڈسبرگ میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مفتی عبدالنبی حمیدی ،اراکینِ شوری
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری
سمیت ساؤتھ افریقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں اور دیگر عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔
دورانِ
مدنی مشورہ نگرانِ شوری ٰمولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے حوالےسے رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ساؤتھ افریقہ میں دینی کام
بڑھانے اور مزید بہتری لانے کے لئے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی۔
دوسری جانب جوہانسبرگ میں ہی بزنس کمیونٹی سے
وابستہ شخصیت کے گھر نگرانِ شوریٰ و دیگر اسلامی بھائیوں کی تشریف آوری ہوئی۔اس
موقع پر نگرانِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:ایسے ہزاروں عاشقا نِ رسول ہیں جن
کا جذبہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنے
کاروبار یا دیگر کام کے دوران دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ہاتھ بٹانے کا موقع ملے ۔
نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کا فیضانِ مدینہ جوہانسبرگ کے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے علاقے فورڈسبرگ میں قائم
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کا دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، جس میں
ڈربن، پیٹرزمیزبرگ،کیپ ٹاؤن، پولوکوانے، کوکسٹڈ، ویلکوم وفری اسٹیٹ کے مختلف
شہروں، جوہانسبرگ وپریٹوریاکے مختلف علاقوں سمیت ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات اور
لیسوتھو افریقہ سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و
شعبہ جات کے ذمہ داران و عاشقان رسول اور جامعةالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے
اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی، جبکہ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر
عطاری،حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور مفتی
عبدالنبی حمیدی موجود تھے۔
فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلسِ مشاورت کی
اراکین کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
خواتین کے دلوں میں علمِ دین کی شمع (چراغ) جلانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی
میں قائم فیضان صحابیات میں عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک اور بیرونِ شہر میں رہنے والی
دیگر اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتد میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا :ہمارے کام کا انداز ایسا ہو کہ اگر اس کو منتقل
کرنا پڑے تو باآسانی منتقل کیا جا سکے اور نئی آنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مشکلات کا
سامنا نہ کرنا پڑے ۔
دورانِ مدنی مشورہ جامعۃ المدینہ گرلز کی عالمی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بتایا کہ فیضانِ شریعت کورس ملک و بیرون میں شروع ہوچکا ہے جس کا دورانیہ 25 ماہ پر مشتمل ہے
۔
بعدازاں عالمی مجلسِ کی اراکین اسلامی بہنوں نےدعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مختلف مشورے دیئے جن کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے باہمی مشاورت سے
نکات طے کئے گئے۔
واضح رہے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والا کورس
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طرز پر ہو
گا جس میں ابتداءً 15 دن آن لائن 3گھنٹے
کی کلاس ہو گی۔
عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوا می امور کی
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
اسلام کے پیغام کودنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوا می امور کی
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ عالمی مجلس اسلامی بہن نے ابتداً ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا فولواپ لیا جس میں علمِ
دین شارٹ کورسز کی ڈیلی کلاسز ،تفسیر صراط الجنان اور فقہ کورس کی کارکردگی نمایا
ں رہی ۔
جنوبی ایشیا کے ملک نیپال میں گزشتہ روز شعبہ
شارٹ کورسز للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں کم و بیش 15
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 8 دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا ان میں مزید
بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں
کو حقوق العباد اور دینی کام پڑھ کر سنائے
گئے۔
شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت ریجن سطح کی اسلامی
بہنوں کا آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ
6 جولائی 2023ء بروز جمعرات شعبہ کفن دفن
للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا
آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا، نیپال، موزمبیق، ساؤتھ
افریقہ، ساؤتھ کوریا اور بنگلہ دیش کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے شعبے کی کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور شعبے
کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
موزمبیق کے شہر بیئرا میں قائم مدرسۃ المدینہ
گرلز سے متعلق آن لائن میٹنگ
افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدرسۃ المدینہ گرلز سے متعلق آن
لائن ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدرسۃالمدینہ گرلز کی نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن شریک ہوئیں۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ
گرلز کا معیار مضبوط کرنے اور اس کے طریقۂ کار کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
کورس ”خاندانِ آخری نبی ﷺ“ کے متعلق ریجن نگران
اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ
لوگوں کے دلوں میں اہلِ بیت اطہار علیہم الرضوان کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کورس ”خاندانِ آخری نبی ﷺ“ کے
متعلق ریجن نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی ۔
Dawateislami