
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز افریقی ملک
موزمبیق کے دارالحکومت نمپولا میں قائم مسجد سنترال کے قریب ایک سیّدہ اسلامی بہن
کے گھر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن کے ہمراہ دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آمد ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں نمپولا
موزمبیق کے علاقے قادری شاپنگ سینٹر موزمبیقان میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر پر
محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفل کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف
سے کی گئی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی ”زندگی کی حقیقت“ کے
موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے، علمِ
دین سیکھنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں محفل
میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
نمپولا موزمبیق کے علاقے انچلو میں اسلامی بہنوں
کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع

نمپولا دارالحکومت، موزمبیق کے علاقے Anchilo میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مقامی اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام کی اہمیت“ کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شریعتِ مطہرہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے، زیادہ
سے زیادہ درودِ پاک و کلمہ طیبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی جبکہ مقامی اسلامی بہن نے اس
بیان کی انگلش زبان میں ترجمانی کی۔

لوگوں کو فرض علوم سکھانے اور اُن کی دینی،
اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ
نمپولا موزمبیق میں ایک شخصیت اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
شخصیت سے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز انہیں فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے
اور اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے گزشتہ روز نمپولا موزمبیق کے
علاقے Mahivir میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علمِ دین سیکھنے کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ بیان کن
چیزوں کا علم حاصل کرنا فرض ہے ؟ اس حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے
اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

افریقی ملک موزمبیق کے دارالحکومت نمپولا میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُن کی تربیت و رہنمائی کی۔
موزمبیق کے شہر بیئرا میں اسلامی بہنوں کے
درمیان حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

موزمبیق کے شہر بیئرا میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے سلائیڈ کے ذریعے حج کے چند ضروری مسائل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کی جبکہ مقامی ذمہ دار
اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی۔
کینیا، یوگینڈا اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ، ماہانہ نیو کارکردگی شیڈول سمجھایا

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کینیا، یوگینڈا اور
تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
ابتداءً نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن
نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے 8 دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پر مشاورت کی اور
اسلامی بہنوں کو ماہانہ نیو کارکردگی شیڈول سمجھائے نیز اس پر100٪ عمل کرنے کا ذہن دیا۔
افریقی ملک موزمبیق کے شہر شموئی میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ”آیئے دینی کام سیکھئے“
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نےشرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع، نیکی کی دعوت، محفلِ نعت اور سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا طریقۂ
کار بتایا۔

شہر شموئی، موزمبیق میں عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام اسلامی
بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر
بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا
اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن سمیت مختلف سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن
سمیت مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت آسڑیلیا کے
دارالحکومت پرتھ میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پرتھ اسلامی بہن سمیت دیگر
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات
پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭پرتھ میں ہونے والے دینی کاموں کو مضبوط کریں٭شعبہ
مشاورت اصلاحِ اعمال اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی اسلامی بہنوں کے مدنی
مشورے٭شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے سیشنز٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے سنتوں
بھرے اجتماعات۔