پچھلے دنوں نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا اور نیوزی لینڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے پر مشاورت کی۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیئراشہر، موزمبیق کے ایک علاقے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں شخصیت اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شخصیت سمیت اہلِ خانہ کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا میں واقع علاقہ movitel میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں عالمی سطح پر دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیئرا شہر، موزمبیق کے علاقے Baxia میں ”آیئے دینی کام سیکھئے“ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کورس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کا طریقۂ کار، سیکھنے سکھانے کے حلقے، تقرری اور ماہانہ دینی کام سکھانے کے متعلق شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت بیئرا شہر، موزمبیق کے مختلف علاقوں میں  دینی کام شروع کرنے کے سلسلے میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس میٹ اپ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلام کی اہمیت، مذہبِ اسلام کی فرضیت اور دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ماہانہ اجتماعات اور آن لائن اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دوسری جانب نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیئرا شہر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کی نیز مقامی مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔

بیئرا شہر، موزمبیق کے علاقے Ponta Gea میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کس کی بنی ہے عالَمِ ناپائیدار میں؟“ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر ملاقات اور انفرادی کوشش کا سلسلہ رہا جس میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے 8 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔

افریقی ملک موزمبیق صوبہ سافولا کے شہر بیئرا میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینِ اسلام کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیاجبکہ مقامی ذمہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے بیان کی انگلش زبان میں ترجمانی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حاضرین کو دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں مقامی اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا میں سابقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہن کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہن سمیت اُن کی بہو کو مدرسۃالمدینہ آن لائن میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

پچھلے دنوں بیرونِ ملک کی سابقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے ملاقات کرنے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بیئرا شہر، موزمبیق کے علاقے ایسٹریو (Estrio) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سابقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات اور اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم یوکے کے فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوکے ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے برطانیہ میں دعوتِ اسلامی کی موجودہ پیش رفت اور قومی سطح پر دعوتِ اسلامی کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لئے درکار اگلے اقدامات پر ذمہ داران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسلامی بھائیو ں کو اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ان  دنوں ا راکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی جنید عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کولمبو سری لنکا کے دورے پر ہیں جہاں دورانِ سفر قبرستان میں ا راکین شوریٰ نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت و ترقی درجات کے لئے دعائے خیر کروائی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینِ متین کا پیغام عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کولمبو سری لنکا کی فیضانِ رمضان مسجد میں 3 دن کا فرض علوم کورس منعقد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نماز کی شرائط اور اس کے فرائض سکھائے۔ ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے متعلق رہنمائی کی اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)