دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز موزمبیق میموریہ میں مقامی اسلامی بہنوں کے لئےسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مذہبِ اسلام کی اہمیت اور فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بتائے گئے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کلمہ شریف کا ورد کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی نمپولا شہر، موزمبیق میں واقع سنترال مسجد کے چیئرمین کی اہلیہ اور سنترال مسجد کے امام صاحب کی اہلیہ سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران میں موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف اور مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کا تعارف کروایا نیز دارالافتاء اہلسنت App اور app Prayer time کے متعلق بتایا۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے امام صاحب کی اہلیہ کو سنترال مسجد کے احاطے میں اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا۔

نمپولا شہر، موزمبیق کے ایک علاقے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ کے ابتداء میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن پڑھی اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ تاریخِ اسلام میں ایسے کون کون سے بزرگ ہیں جنہوں نے اللہ پاک کی رضا کے لئے خود کو بدل دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ محفل اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


افریقی ملک موزمبیق کے شہر نمپولا میں شخصیات کے گھر محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی کے معاملات میں کن چیزوں سے خود کو بچانا ہے اس حوالے سے شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ شکر ادا نہ کرنے کے نقصانات بھی بتائے۔


صوبہ نمپولا، موزمبیق کے علاقے مہالا اسپنسان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تربیتِ اولاد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اپنی اولادکی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت و رہنمائی کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو خود بھی اور اپنی اولاد کو بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز نیومسلم خواتین کے حوالے سے ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی کی شعبہ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اٹلی میں موجود نیومسلم کی معلومات حاصل کرکے اُن سے رابطہ کرنےاور ماہانہ اجتماع منعقد کروانے پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ اٹلی میں اس شعبے کے دینی کام کو مضبوط کرنے نیز نصاب کا ٹیسٹ دینے کے متعلق چند اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ساؤدرن ریجن، ماریشس (Mauritius) اور ملاوی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاوی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز ملاوی میں نیومسلم خواتین سے رابطہ کرکے اُن کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع شروع کروانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


دعوت ِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان رمضان دہی والا میں   کولمبو ایریا نگرانوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کےمتعلق رہنمائی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کولمبو سری لنکا میں الیاس ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکن شوریٰ نے انھیں دنیا بھر میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی ،فلاحی اور سماجی خدمات کے بارے میں معلومات دیں اور مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت بھی دی جس پر الیاس ایڈووکیٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے  عقائد و ایمان کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے انڈونیشیا میں وہاں کے ملکی سطح کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملکی نگران شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو آئندہ دنوں میں شعبے کی جانب سے منعقد ہونے والے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کو اس کی دعوت دیگر ساتھ لانے کے اہداف دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتما م پچھلے دنوں سری لنکا کولمبو کی فیضانِ رمضان مسجد میں حج تربیتی اجتماع کاا نعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زاھما اللہ شرفا و تعظیماًمیں حاضری کے آداب بتائے۔ ساتھ ہی مقامی مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت انٹرنیشنل مبلغ کورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کولمبو سری لنکا سےبذریعہ ویڈیو لنک بیان کیا جس میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انھیں 12 دینی کاموں کو کرنے کا انداز سمجھایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)