پچھلے دنوں نیدرلینڈ کے شہر Weesp میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”معاشرے میں ہم اپنی زندگی کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں ؟اور آخرت کی تیاری کیسے کریں ؟ “ کے عنوان پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماع میں نیدرلینڈ کے مختلف شہروں سے علمائے کرام اور پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد نے شرکت کی ۔ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی بیان کیا

24 دسمبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فرانس (France) کے سٹی پیرس (Paris) کے مقامی ریسٹورنٹ میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانس میں تعینات پاکستانی ایمبیسڈر (Ambassador) عاصم افتخار سمیت ایمبیسی (Embassy) کے دیگر اسٹاف اور یورپی ممالک سویڈن (Sweden)، اسپین (Spain) اور اٹلی (Italy) کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نرمی اختیار کرنے اور عفوُو دَرگزر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ نے پاکستانی سفیر افتخار عاصم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


23 دسمبر 2022ء کو فرانس کے شہر پیرس میں پاکستان کے سفیر برائے UNESCO کے مندوب عاصم افتخار احمد سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دورانِ ملاقات عوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ہالینڈ کی ایک مقامی مسجد میں سوال و جواب پر مشتمل نشست کا اہتمام کیا اس تعلیمی سیشن میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ترکی، مراکشی، سورینامی ، پاکستانی اسلامی بھائیوں اور ڈچ زبان بولنے والے افراد سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے شرکاکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اجتماعات میں شرکت کرنے اور راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید رضا عطاری اور اسپین سے حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے روٹر ڈیم نیدر لینڈ میں غوثیہ مسجد کے امام و مبلغ مولانا سید افتخار حسین شاہ صاحب سے ملاقا ت کی اور انکی مرحومہ ساس کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید رضا عطاری اور حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ پبلک ریلیشنز UK سیّد فضیل عطاری اور نگرانِ پبلک ریلیشنز ویسٹ مڈلینڈز UK وسیم عطاری نے برمنگھم UK میں BBC ریڈیو کے پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر منشیات اور نشہ کے استعمال کو روکنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس کے بارے میں ایک انٹرویو کیا گیا جس میں مدلینڈز یوکے بھر میں شروع کی گئی حالیہ مہم نائٹرس آکسائیڈ کے حوالے سے گفتگو کی گئی جسے ”لافنگ گیس“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دورانِ انٹرویو ذمہ داران نے اس دوا کے نتائج کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس کے استعمال کو کیسا روکا جائے اس پر کلام کیا نیز ذمہ داران نے بتایا کہ ہم اپنے معاشرے میں اس کے استعمال کو کم کرنے کے لئے کس طرح اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید اس انٹرویو میں دعوتِ اسلامی اور اس کے شعبے ایف جی آر ایف کے بارے میں بھی ایک جائزہ پیش کیا گیا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح پورے یوکے میں قومی و بین الاقوامی سطح پر معاشرے کی اصلاح کے لئے کام کر رہی ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات نارتھ امریکہ ریجن کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں بذریعہ انٹرنیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے 8 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اور درسِ نظامی (عالمہ کورس) کی انگلش کلاسز میں اسلامی بہنوں کو ایڈمیشن دلوانے نیز گھر درس کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عمان میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے  8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے نیزدیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بہت جلد مدرسۃالمدینہ بالغات اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت اوورسیز میں مختلف ریجنز میں ڈیلی کلاسز کا سلسلہ ہے اس میں کورس تفسیر صراط ُالجنان،فقہ کورس اور علمِ دین کے حلقے کی کلاسز لی جاتی ہیں، اس سلسلے میں نومبر 2022 ء کی کارکردگی پیشِ خدمت ہے۔

تفسیر صراط ُالجنان کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 484

فقہ کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 147

علمِ دین کے حلقےکی کلاسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 96


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ممالک میں مختلف شعبہ جات میں دینی کام جاری ہے ان ہی میں ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے۔ نومبر2022 ء میں اس شعبے کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

بیرونِ ملک میں ہونے والے کفن دفن اجتماعات کی تعداد:125

ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 774

پاکستان میں ہونے والے کفن دفن اجتماعات کی تعداد:2 ہزار 532

کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 28

کیں گئیں لواحقات سے تعزیت کی تعداد:6 ہزار 751

19 دسمبر 2022 ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔مدنی مشورے میں عالمی سطح بالخصوص ناروے    میں مقیم نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بیرونِ ملک اور بیرون شہر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔مدنی مشورے میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے کلام ہوا۔مزید شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔

علاوہ ازیں وہ اسلامی بہنیں جو پہلے دینی کام کرتی تھیں مگر اب کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں کر پا رہی ہیں ان کو جمع کرکے ان کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد کرنے کا طے کیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 ،17 دسمبر 2022ء کو   یوگینڈا اورتنزانیہ کی اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے ہوئے جن میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اس مشورے میں 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے ۔