جون 2023ء میں شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت بیرونِ ممالک
میں ہونے والے دینی کام

دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں جن
میں سے ایک شعبہ محبتیں بڑھاؤ بھی ہے۔
جون 2023ء میں شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت بیرونِ
ممالک کےمختلف ریجنز میں اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل
درج ذیل ہے:
٭اس ماہ جن اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا (جو پہلے دینی ماحول سے منسلک تھیں اور اب نہیں ہیں)اُن کی تعداد:239
٭ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:146
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73
٭مدرسۃالمدینہ
بالغات میں پڑھنے / پڑھانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15
٭شارٹ کورسز کرنے
/ کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29
٭ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:87
٭نیک اعمال رسالہ
جمع کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35
ماہِ جون 2023ء میں ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں
کے درمیان ہونے والے دینی کام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ جون 2023ء میں
ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس
دیےن والی اسلامی بہنوں کی تعداد:08
٭بڑی عمر کی
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:02
٭ان مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10
٭اسلامی بہنوں کے
لئے منعقد کئے گئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:03
٭ان اجتماعات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04
٭ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:09
جون 2023ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کام

نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ماہ
جون 2023ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی
تفصیل درج ذیل ہے:
٭اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:02
٭روزانہ گھر درس
دیےن والی اسلامی بہنوں کی تعداد:53
٭بڑی عمر کی
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:61
٭ان مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:101
٭اسلامی بہنوں کے
لئے منعقد کئے گئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:29
٭ان اجتماعات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:400
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:135
٭اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت:59
٭ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:213
٭اسلامی بہنوں سے
وصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد:103
جون 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت بیرونِ
ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان جن ممالک میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن میں یوکے،
ساؤتھ افریقہ، نیپال، ترکی، تنزانیہ، کینیا، ماریشس، بنگلہ دیش اور ملاوی شامل
ہیں۔
جون 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت مذکورہ
ممالک میں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ رہا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭13 تعلیمی اداروں میں ماہانہ اور 13 تعلیمی
اداروں میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے۔
٭5 تعلیمی اداروں
میں مدرسۃالمدینہ بالغات لگائے جاتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد
27 ہے۔
٭ماہِ جون میں مختلف
تعلیمی اداروں کی شخصیات جو شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوئیں اُن
کی تعداد 1 ہزار 673 تھی جن میں سے 67 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔
٭ماہِ جون میں
شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 30 سیشنز منعقد کئے گئے۔
٭4 شخصیات اسلامی
بہنوں کو آن لائن مدرسۃالمدینہ گرلز میں داخلہ کروایا گیا۔
٭48 شخصیات اسلامی
بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وصول کئے گئے۔
٭شخصیات اسلامی
بہنوں کے درمیان 4 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد 19 تھی۔

دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور تنظیمی
کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔
ساؤتھ
افریقہ کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر عاشقان
رسول کے ہمراہ ملاوی پہنچے۔
ملاوی
(Malawi)
پہنچنے پر بلنٹائر (Blantyre) میں 16 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
مسلم اور غیر مسلموں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی تعلیمات کے
متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔
اجتماع
کے بعد نیکی کی دعوت اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 1138 غیر مسلموں نے اسلام
قبول کرلیا۔ نگران شوریٰ نے غیر مسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل
کرلیا۔ مبلغین دعوت اسلامی نے نیو مسلمز
کے اسلامی نام بھی رکھے جبکہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ان کے لئے عقیدہ توحید و
رسالت، نماز، وضو، غسل اور دیگر بنیادی تعلیمات سکھانے کا اہتمام کیا جائیگا۔
خوشی
کے اس موقع مفتی عبد النبی حمیدی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، نگران ملاوی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی اور دعوت
اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و
خواتین میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورتوں کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں:
٭دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (گونگی، بہری اور نابینا اسلامی بہنوں) میں دینی کام کرنا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت دینا٭اکتوبر 2023ء کو کراچی میں نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور فیضانِ شریعت کورس میں
داخلے کروانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کے پمفلیٹس میل کرنا٭کارکردگی کے اہداف٭محرم
الحرام کے مدنی پھول٭ نگرانِ شوریٰ کے مشورے کے مدنی پھول٭دعائے صحت اجتماع کے
اعلانات۔
اس کے علاوہ سنتوں بھرے اجتماعات میں درودِ پاک
پڑھنے کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی جبکہ مدرسۃالمدینہ
بالغان کی کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ مجلس کا فالو اپ لیا گیا۔
بعدازاں ڈیلی کلاسز میں تفسیر کے سیکھنے سکھانے
کے حلقوں اور نوجوان اسلامی بہنوں کے درمیان لرننگ سیشن کروانے کے متعلق مشاورت کی
گئی۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و
خواتین میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے ترقی کے لئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
نیکی کی دعوت کی بدولت ساؤتھ افریقہ میں دو غیر
مسلموں نے اسلام قبول کرلیا

مبلغین
دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش و نیکی کی دعوت کی بدولت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک لوگ گناہوں بھرے ماحول سے دوری اختیار کرکے عاشقانِ
رسول کی صحبت پاتے ہیں۔ اسی وجہ سے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت آئے دن مدنی بہار
دیکھنے میں آتی ہے۔
ایسا
ہی ایک خوشی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، مفتی عبد النبی
حمیدی عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری گیبرون
بوٹسوانا (Gaborone
Botswana)میں منعقدہ سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرکے ساؤتھ افریقہ (South Africa) واپس تشریف لارہے تھے۔رستے میں
نگرانِ شوریٰ اور مفتی عبد النبی صاحب نے دوغیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے
انہیں اسلام کی دعوت پیش کی۔ نیکی کی دعوت کی برکت سے دونوں غیر
مسلم اسلام کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ نگران شوریٰ
اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور سابقہ مذہب سے توبہ
کروائی۔ دونوں نیو مسلم میں سے ایک کا نام محمد عمران اور دوسرے کا عبد الحبیب
رکھا گیا۔

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایمسٹرڈیم (Amsterdam)
کی
مسجد فرید الاسلام میں ماہانہ تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو وضو، غسل اور نماز کے مسائل
بتاتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ روٹر ڈیم (Rotterdam)
میں
تربیتی سیشن اور میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
یورپ اُسید رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کو فروغ دینے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی
اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔
افریقی ملک بوٹسوانا میں
سنتوں بھرا اجتماع: نگران ِشوریٰ کا اولاد کی تربیت پر سنتوں بھرا بیان

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت
افریقی ملک بوٹسوانا کے سٹی گیبرون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
بوٹسوانا اور اس کے اطراف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد بالخصوص بزنس
کمیونٹی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں رکنِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے درودِ پاک کی فضلیت بیان
کرتے ہوئے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ سنتوں بھرے اجتماع میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا مولانا حاجی محمد عمران عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی اولاد کی دینی ماحول کے مطابق تربیت کرنے اور ایمان
کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی،دورانِ بیان نگران شوریٰ نے مسلمانوں کو تکالیف پہنچانے
اور اسکی غیبت کرنے سے بچنے کا بھی ذہن دیا۔
نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جنت میں صرف وہی جائے گا جو دنیا سے ایمان
سلامت لے کر گیا، جو اپنا ایمان ضائع کر بیٹھا اس کے لئے جنت نہیں بلکہ وہ ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہے گا۔ شیطان تو پوری کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح مسلمان کا ایمان برباد کرے جبکہ ہماری توجہ یہ
ہونی چاہئے کہ ہم اپنا ایمان سلامت لیکر دنیا سے جائیں۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی
جہاں مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کر رہی ہے وہیں غیر مسلموں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے
آگاہ کرنے اور اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسٹچفورڈ برمنگھم UK میں دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اپنے سابقہ مذہب سے
تائب (توبہ)ہو کر اسلام قبول کر لیا۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اسلام قبول کرنے والے اسلامی بھائی کا نیا نام محمد عثمان رکھا اور انہیں دینِ
اسلامی کے بارے میں ابتدائی چند اہم باتیں بتائیں۔اس موقع پر نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود
تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)