آسٹریلیا کے دارالحکومت پرتھ (Perth) سے تعلق رکھنے والی دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اہم امور پر کلام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پرتھ، آسٹریلیا میں دعائے صحت اجتماع سمیت دیگر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کرنے، مختلف کورسز و سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکے حوالے سے مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگران اسلامی بہن کے رابطے میں موجود نئی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ مشاورت کینٹربری کاؤنسل کی اسلامی بہنوں اور ڈویژن نگران اسلامی بہن کی میٹنگ ہوئی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈونیشن سیل کی تعداد بڑھانے، ون ڈے سیشن کورس کروانے،پرانی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں پڑھے جانے والے درودِ پاک کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محرم الحرام میں لنگرِ رضویہ اور فاتحہ خوانی کرنے اور تقسیمِ رسائل کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں بلیک ٹاؤن کی ڈویژن نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈونیشن سیل کی تعداد بڑھانے، ون ڈے سیشن کورس کروانے، پرانی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں پڑھے جانے والے درودِ پاک کے حوالے سے مشاورت کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عمان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگالی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ”جنت اور دوزخ کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

مدنی مشورے میں بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران ، ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اورمدرسۃالمدینہ بوائز ملک سطح کےذمہ داران اور رکن شوریٰ حاجی علی عطاری ، حاجی رضا عطاری نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ دو ماہ میں مدرسۃالمدینہ بالغان کےتحت 17 کورسز ہوئے نیز بنگلہ دیش میں ’’ایک ہزار828 ‘‘نئے ذمہ داران مقرر کئے گئے۔

بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور نئے اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


4 اگست 2023ء بروز جمعہ ساؤتھ کوریا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انچھن مسجد میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے اُن کی ذہن سازی کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 اگست 2023ء بروز جمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ساؤتھ کوریا کے شہر کِھْمْپَھوْ میں مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک اسلامی بھائی سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائی کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کے اور اُن کے گھر والوں کے لئے دعائے خیر کروائی جس پر اسلامی بھائی نے خوشی کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر کمپو کی ایک جائے نماز میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔شرکا نے آخر میں رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


29 جولائی 2023 ءبمطابق 11 محرم الحرام  1445 ہجری کو بیلجیئم کے شہر ویروئر میں مدنی مرکز بنام’’ فیضانِ قرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بیلجیئم میں دعوتِ اسلامی کا دوسرا مدنی مرکز ہے۔

افتتاحی تقریب کا آغا ز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں نگران بیلجیئم مشاورت حاجی علی قریشی عطاری نے ’’سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور مشکلات پر صبر کرنے کا ذہن دیا ۔

افتتاحی تقریب میں ویروئر ، لیگ اور انٹورپ کے رہائشی عاشقانِ رسول اور علمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر ویروئر کے عاشقانِ رسول نے مدنی مرکز کو قائم کرنے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات قائم کیا ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت دیگر مختلف ممالک میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح تلفظ کےساتھ قراٰنِ پاک پڑھانا ہے۔

گزشتہ روز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سینٹرل افریقہ کی ریجن اسلامی بہن نے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے مدرسات اسلامی بہنوں کی تربیت کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 

پچھلے دنوں افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو کی شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے نئی غسالہ اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا ۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کا کہنا تھا کہ بیرہ شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہنیں جب ماپوتو شہر آئیں تو براہِ راست ان کی تربیت کی جائے تاکہ ذمہ داران اپنے شہر کی اسلامی بہنوں کی تربیت کر سکیں اور شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر انداز سے کیا جا سکے۔


دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کے علاقے کوالے کاؤنٹی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نےمدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نئے نئے علاقوں میں دینی کام شروع کرنے،مساجد میں درس فیضانِ سنت دینے اور مدرسۃ ُالمدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کو 1نومبر تا7نومبر2023ء کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 7دن پر مشتمل ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اس موقع پر کوالے کاؤنٹی کے نگران علی عمر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)