ان  دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں افریقہ کے ملک کینیا کے دورے پر ہیں۔

رکنِ شوریٰ کی آمد پر کینیا کے شہر ممباسا میں ذمہ داران نے مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ممباسا کاؤنٹی کے نگران و ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت کینیا کے ملک نگران عمران نعیم عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے تمام ذمہ داران کی دینی کام کرنے اور مساجد میں ہونے والے دینی کاموں کو مضبوط کرنے،درسِ فیضان سنت دینے،مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں کینیا میں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اطراف کے شہروں اور ہمسایہ ممالک میں بھی دینی کام شروع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ایک نئے عزم کے ساتھ دینی کام کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بوائز کیمپس سپارک ہل، برمنگھم یوکے (Sparkhill, Birmingham UK) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس تقریب میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے اسٹوڈنٹس اور اُن کے سرپرستوں سمیت دعوتِ اسلامی کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں و احسن کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کے درمیان ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

افریقی ملک   ایتھوپیا کے سٹی جگجیگا میں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے علمائے کرام اور سادات کرام کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دعائے خیر کروائی ۔

٭دوسری جانب نگران شوریٰ نے جگجیگا میں ہی مفتی شیخ عبد الفتاح عبد اللہ علی شافعی صاحب سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا ۔

٭اس کے علاوہ جگجیگا کے مقامی کمیونٹی ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مذہبی اُ مور کے مختلف عہدیداران ،شریعہ کورٹ کے جج، مختلف مدارس کے اساتذہ و طلبہ کرام سمیت مقامی صحافی اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جہاں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سامعین کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور بزرگان دین کی پیروی میں نیکی کی دعوت دینے کے بارے میں آگاہی دی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت افریقی  ملک ملاوی کے شہر سانجے کے اطراف گاؤں پوٹلا میں ’’ویلکم ٹواسلام‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔

سانجے ملاوی میں ہونے والے اجتماع میں نگرانِ ملاوی مشاورت مولانا عثمان عطاری مدنی سمیت دیگر مبلغین دعوتِ اسلامی نےبیانات کئے جن میں اسلام کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے قبول اسلام کا ذہن دیا، اجتماع میں موجود 64 لوگوں نے دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کی نیت کا اظہار کیا جس پر مبلغ دعوت اسلامی نے غیر مسلموں کو کلمہ پڑھاکر دامن اسلام سے وابستہ کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی اور ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے  کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری آج مؤرخہ 31 جولائی 2023ء کو سری لنکا کےشہر کولمبو روانہ ہوچکے ہیں۔

معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کولمبو میں دینی کاموں میں شمولیت کے بعد 02اگست 2023ء بروز بدھ کولمبو سے ساؤتھ کوریا کی جانب روانہ ہوں گے۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنا، ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے مدنی مشورے لینا، سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، سنتوں بھرے اجتماعات میں بیان کرنا، شخصیات سے ملاقات کرنا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنا رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے شیڈول میں شامل ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بیرونِ ملک یوکے  میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گزشتہ روزبنگالی لینگویج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کئے اور دیگر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ”جنت اور دوزخ“ کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں اسٹیٹ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگران کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے عالمی مجلسِ مشاورت اور شعبہ بین الاقوامی امور کے مدنی پھولوں کے بارے میں مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایڈیلیڈ نگران اسلامی بہن سمیت دیگر اسلامی بہنوں کا 8 دینی کاموں کے حوالے سے  مدنی مشورہ ہوا ۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ گرلز کے آغاز، ذمہ داران کی تقرری، اصلاحِ اعمال سیشن اور شارٹ کورسز کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ سابقہ ماہ کے اہداف جس میں سیکھنے سکھانے کے حلقے، شارٹ کورسز، کفن دفن سیشنز اور مدنی مذاکرے کی کارکردگی بڑھانے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں موزمبیق کے صوبہ شموئی کی نیو شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کفن دفن کورسز میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے کورس کرکے اپنے علاقوں میں شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی نیتیں کیں۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت افریقہ کے شہر نیروبی میں 2 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے کفن دفن اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیا کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

ان اجتماعات میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کو کفن دفن للبنات کا ٹیسٹ دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دینی کام کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تنزانیہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سینٹرل افریقہ ریجن کی نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز ہمارا کردار اور اسلام کے انوار پر ذمہ داران کی تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن نے فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کے ایڈمیشن لینے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے بنگالی لینگویچ کی اسلامی بہنوں  کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور اسلامی بہنوں کو ”جنت اور دوزخ“ کورس کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔