
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے
سلسلے میں گزشتہ روز مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نیوزی
لینڈ کی نگران سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق نیوزی لینڈ میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیانیز مدرسۃالمدینہ بالغات اور
شارٹ کورسز کے شعبے کے متعلق چند اہم امو رپر مشاورت کی۔
مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے شعبے کی تقرری اور مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسٹیٹ میلبرن کی اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ میلبرن کی
اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کی جس میں نئی ٹیچرز
رکھنے، جگہ کا انتخاب کرنےاور اسٹوڈنٹس کے متعلق کلام کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں لیور پول ڈویژن نگران اور شعبہ مشاورتوں کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فیضانِ اسلام للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے ایک میٹنگ ہوئی جس میں فاریسٹ ریجن
کی نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے نیو مسلم کی معلومات حاصل کرنے کا ذہن
دیا گیا۔
اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن
میں سے بعض یہ ہیں:٭نیو مسلم کی بچیوں کو شارٹ کورسز کروائے جائیں ٭نیو مسلم سے رابطہ
کرکے ماہانہ اجتماع و شارٹ کورسز کے ایڈمیشن کے لئے تیاری کی جائے۔
آسٹریلیا کی نگران سمیت دیگر اہم ذمہ داران کا
شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ فیضانِ
اسلام للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا کی نگران سمیت دیگر اہم ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
نیو مسلم کی معلومات حاصل کرنے اور آسٹریلیا میں شعبہ فیضانِ اسلام للبنات کے دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی۔
علاوہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں پڑھنے والی
نیو مسلم کی ذہن سازی کرنے کے بارے میں ذمہ داران نے مختلف امور پر گفتگو کی۔
جون 2023ء میں اورسیز کی اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی
لوگوں کی اصلاح کرنے، انہیں نیکی کی دعوت دینے، برائی سے منع کرنے اور دینِ
اسلام کے پرچم کو دنیا بھر میں پہچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اپنے
مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت جون 2023ء
میں اورسیز کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل
رہی:
٭انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک
ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 91 ہزار 276۔
٭روزانہ گھر درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:30 ہزار 210۔
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:4 ہزار 364۔
٭ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:31 ہزار 354۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:4 ہزار 270۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:1 لاکھ 19 ہزار 427۔
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:31 ہزار 340۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 ہزار 293۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:1 لاکھ 29 ہزار 745۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:35 ہزار 569۔
اسٹچفورڈ، برمنگھم یوکے میں قراٰنِ پاک حفظ کرنے
والے بچوں کے لئے تقریب کا انعقاد

تعلیمِ قراٰن عام کرنے اور عاشقانِ رسول کے بچوں
کو حفظِ قراٰن کروانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ
المدینہ کیمپس اسٹچفورڈ، برمنگھم UK میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
قراٰنِ پاک حفظ مکمل کرنے والے بچوں اور اُن کے سرپرستوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت
خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کر کے
لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود تمام اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات
سے آگاہ کیا۔
تقریب کے اختتام پر قراٰنِ پاک حفظ کرنے والے اور نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کے درمیان
تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ویسٹ مڈلینڈز UK کے نگران سیّد عمار عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنر کی جانب سے سیّد فضیل رضا عطاری کو آؤٹ اسٹینڈنگ
سٹیزن ایوارڈ دیا گیا
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی جہاں پاکستان میں لوگوں کے دینی، اخلاقی اور معاشرتی معاملات کے
حوالے سے کام کررہی ہے وہیں بیرونِ ملک میں بھی لوگوں کی اصلاح اور اُن کی امداد کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں دینی،
فلاحی اور معاشرتی کاموں میں اعلیٰ و نمایاں خدمات سرانجام دینے پر اس سال
2023ء میں مڈلینڈز
پولیس اینڈ کرائم کمشنر (Police and crime commissioner)کی جانب سے برمنگھم دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے،
نگرانِ ویلز یوکے اور فیضان گلوبل ریلیف
فاؤڈیشن برطانیہ کے ہیڈ پاکستانی نژاد سیّد فضیل رضا
عطاری کو Outstanding citizen award اور تعریفی اسناد دے کر بہترین شہری ہونے کا اعزاز دیا گیا۔
یہ ایوارڈ ہر سال مڈلینڈز پولیس کی جانب سے ایسے
شخص کو دیا جاتا ہے جو اس معاشرے کے لئے قابلِ فخر ہو، اس نے کئی خدمات سرانجام دی
ہوں، اُس کا معاشرے میں ایک نمایاں کردار ہو، پھر سروے کر کے ایک کمیٹی لاکھوں
افراد میں کسی ایسے شخص کا انتخاب کرتی ہے جو اس معاشرے کا سب سے شاندار شہری ہو۔
ویسٹ مڈلینڈز کے کم و بیش چھ ملین (یعنی 60 لاکھ )افراد میں سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اور نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری کو یہ ایوارڈ ملنا، نا صرف ہمارے لئے بلکہ ملکِ پاکستان کے لئے فخر کی بات
ہے کہ وہاں کی کمیٹی نے ساٹھ لاکھ افراد میں سےاس ایوارڈ کے لئے ایک پاکستانی کا
انتخاب کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری نے یہ اعزاز دعوتِ اسلامی کی طرف منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دعوتِ اسلامی
کا دینی ماحول نہ ہوتا تو یہ ایوارڈ بھی نہ ہوتا۔دعوتِ اسلامی صرف ایک مذہبی تحریک
ہی نہیں ہے بلکہ معاشرے کی خرابیوں کو
درست کرنے میں بھی اہم کردار
ادا کررہی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی جیلوں میں اصلاحی کام، چاقو کے
جرائم، صحت و صفائی، منشیات کے خلاف ورکشاپس کا انعقاد، کرونا وائرس کے دوران
مثالی کام، شجرکاری جیسی مہم اور اسی طرح کے دیگر پروگرامز کرنا کسی فردِ واحد کا کام نہیں ہے، اس میں دعوتِ
اسلامی سے تعلق رکھنے والا ایک ایک فرد شامل ہے۔یہ ایوارڈ اُن کے نام کرتاہوں اور
ہماری کوشش ہوگی کہ دنیاوی ایوارڈز کی پرواہ کئے بغیر اسی طرح کے اصلاحی کام جاری
رہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جون 2023ء میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے دینی کام

جون 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت ساؤتھ افریقہ میں
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭ماہِ جون میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی
تعداد:01
٭بستوں پر آنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:37
٭تعویذاتِ عطاریہ
کی تعداد:200
٭اورادِ عطاریہ کی
تعداد:38
٭ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:110
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10
٭ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:17
جون 2023ء میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
نارتھ ویسٹ میں ہونے والے دینی کام

جون 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت نارتھ ویسٹ میں اسلامی بہنوں کے لئے
لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭ماہِ جون میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی
تعداد:07
٭بستوں پر آنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:132
٭تعویذاتِ عطاریہ
کی تعداد:274
٭اورادِ عطاریہ کی
تعداد:119
٭ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30
٭ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30
جون 2023ء میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
بریڈ فورڈ میں ہونے والے دینی کام

جون 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت بریڈ فورڈ میں
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭ماہِ جون میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی
تعداد:01
٭بستوں پر آنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44
٭تعویذاتِ عطاریہ
کی تعداد:100
٭اورادِ عطاریہ کی
تعداد:57
٭ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرک کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:30
جون 2023ء میں شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت یورپین
یونین ریجن میں ہونے والے دینی کام

جون 2023ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت یورپین یونین ریجن میں اسلامی بہنوں کے
لئے لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭ماہِ جون میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے لئے لگائے گئے روحانی علاج کے بستوں کی
تعداد:02
٭بستوں پر آنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61
٭تعویذاتِ عطاریہ
کی تعداد:291
٭اورادِ عطاریہ کی
تعداد:153
٭ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرک کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42
٭ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11
٭ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:01