26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
24 اگست 2023ء بروز جمعرات حرمینِ طیبین میں
ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
عالمی سطح کی شعبہ حج و عمرہ للبنات ذمہ
دار ، نگرانِ عرب ریجن اور حرمینِ طیبین
کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک تھیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور محافلِ نعت منعقد کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی
کام کی تقسیم کاری کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔