آسٹریلیا کی سرزمین سے خوشی کی خبر!

عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئر کے تحت 13 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne) میں جامعۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔

اسی سلسلے میں آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات و عاشقان رسول سمیت مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور کلام بھی پڑھا گیا۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ آج عمل کا دن ہے جبکہ اس کی جزا کل ملے گی۔ اولاد کو علمِ دین سکھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ والدین اولاد کی تربیت نہیں کریں گے تو روز قیامت ان کی گرفت ہوگی۔دوران بیان نگران شوریٰ نے درسِ نظامی ”عالم کورس“ کی اہمیت بھی بیان کی اور شرکائے اجتماع کو یہ ذہن دیا کہ اپنے بچوں کو درسِ نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں۔

آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اس موقع پر نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجو تھے۔


حالات جیسے بھی ہو لیکن عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی اپنے مقصد اور مخلص عزم کے ساتھ دنیا بھر میں تبلیغِ دین اور اسلام کی تعلیمات کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی مقصد کی بدولت اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوت اسلامی نے ملاوی (Malawi) کے سٹی مکواسہ (Makwasa) میں تین غیر مسلموں کو دامن اسلام سے وابستہ کردیا۔ یہ خوش آئند واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ 12 فروری 2023ء کو مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نیکی کی دعوت عام کرنے کی غرض سے مکواسہ پہنچے جہاں انہوں نے تین غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں اسلام کی دعوت دی۔ غیر مسلموں نے مبلغ دعوت اسلامی کی دعوت کو قبول کی اور کلمۂ طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

مولانا عثمان عطاری نے انہیں سابقہ مذہب سے توبہ کروایا اور انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے اسلامی نام بھی رکھے۔


12 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن(Melbourne) میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ریجن آسٹریلیا عبد الواحد عطاری، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ریجن آسٹریلیا نے دینی کاموں کی کارکردگی سے نگران شوریٰ کو آگاہ کیا جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اللہ پاک کو راضی کرنے کے لئے اپنی عبادات کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ہر طرف تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئیں۔ہر گزرتا لمحہ دُکھوں میں اضافہ کررہا ہے، انتقال کرجانے والوں کی تعداد میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔ لوگ ملبے میں دبے اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں، آنے والے زلزلے نے انسانی زندگی میں آزمائش برپا کردی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف حسرت و آس کی تصویریں ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRF بھی ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی میں امدادی کاموں کے اندر مصروف عمل ہے، اس کے علاوہ پاکستان سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی ترکیہ پہنچ کر دو دن تک امدادی کاموں میں حصہ لے رہیں تھے۔ حاجی عبد الحبیب عطاری نےدو دن تک ترکیہ کے شہر ادنیٰ اور حطائی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پریشان حال مسلمانوں میں مزید کس طرح امدادی کام کرناہے؟ اور وہاں متاثرین کو کن کن چیزوں کی حاجت ہے؟ اس حوالے سے جائزہ لیا۔رکن شوریٰ نے زلزلہ متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان سے غمخواری اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان میں کھانے پینے کی اشیاء، رضائیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں۔

اسی طرح اللہ پاک کے فضل و کرم سے FGRF کی ٹیمیں شام میں بھی پہنچ چکی ہے اور زلزلہ متاثرین میں امدادی کا موں کا آغاز کردیا گیا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 فروری 2023ء کو آسٹریلیا (Australia) کے سٹی میلبرن (Melbourne)، اسپرنگ ویل (Springvale) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کے لئے بھی پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نصیحت آمیز واقعہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک اور والدین کو اپنی اولادوں پر شفقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے حاضرین کو 13 فروری 2023ءسے میلبرن میں قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی خوشخبری سنائی اور جامعۃ المدینہ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں خود بھی اور اپنے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کا ذہن دیا۔حاجی عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنی اور اپنی اولاد کی تربیت کے لئے ہر ماہ تین مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور رسالہ ”نیک اعمال“ کے مطابق زندگی گزارنے کی ذہن سازی کی۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرنگران آسٹریلیا ریجن عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 فروری 2023ء بروز ہفتہ آسٹریلیا (Australia) کے سٹی ایڈیلیڈ (Adelaide)، پراسپیکٹس(Prospects) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 فروری 2023ء کو ایڈیلیڈ (Adelaide) آسٹریلیا (Australia) کی قدیم و تاریخی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہُ عنہا کی عبادت کا ذکر کرتے ہوئے شرکا کو عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اسی دوران نگران شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن دیا کہ گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال بجا لائیں اور اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کریں، نگران شوریٰ نے یہ بھی بتایا کہ نماز اور نیک اعمال کے سبب کئی مواقع پر آنے والی مشکلات و پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔ اجتماع میں انگلش زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کا خلاصہ بھی پیش کیا گیا جبکہ اجتماع کا اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔

اس موقع نگران آسٹریلیا عبد الواحد عطاری اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ انڈونیشیا (Indonesia) کے سٹی بندہ آچے (Banda Aceh) میں ساحل سمندر پر واقع حضرت سیدنا شیخ عبد الرؤف بن علی الفانصوری شیہ کوالا رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

نگران شوریٰ نے صاحب مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


8 فروری 2023ء کو نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دورۂ انڈونیشیا (Indonesia) کے دوران بندہ آچے (Banda Aceh) میں قائم دار العلوم استقامۃ الدین دار المعارف کا وزٹ کیا جہاں حضرت مولانا شیخ ابو محمد بن زمزی رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس شریف میں شرکت کی اور مزار شریف پر حاضری دی۔ نگران شوریٰ نے صاحبِ مزارکے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیں کیں۔

نگران شوریٰ نے دار العلوم میں صاحب مزار کے صاحبزادے مولانا ابو محمداً صاحب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے دار العلوم میں علمائے کرام، طلبہ اور دیگر عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر نگران انڈونیشیا ریجن مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی اور نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔


انڈونیشیا (Indonesia) کے سٹی بندہ آچے (Banda Aceh) میں 7 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے پہلے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے سنگ ِبنیاد رکھ دیا گیا۔ فیضان مدینہ کا سنگِ بنیاد پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مقامی ذمہ داران اور انڈونیشیا کے اسلامی بھائیوں نے درود وسلام کی صداؤں میں اینٹیں رکھ کر کیا۔

اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈونیشیا کے علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور عربی میں نعت شریف بھی پڑھی گئی۔ نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا بدترین حصہ وہ ہے جہاں بازار ہوتے ہیں اور بہترین جگہ وہ ہے جہاں مسجد ہوتی ہے، بحیثیت مسلمان ہماری خواہش ہونی چاہیئے کہ ہمارا بچہ بچہ نمازی بن جائے۔

نگران انڈونیشیا ریجن مولانا غلام یٰسین عطاری مدنی نے مقامی زبان میں نگران شوریٰ کے بیان کا خلاصہ بتایا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔

اسی طرح نگران شوریٰ نے ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی عاشقان رسول کے ہمراہ بندہ آچے (Banda Aceh) کی تاریخی اور سب سے بڑی مسجد بیت الرحمن میں بھی حاضری دی ۔


8 فروری 2023ء بروز بدھ بیرونِ ملک ساؤتھ کوریا میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار سلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں 100% حاضری دینےاور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے ساؤتھ کوریا میں دعوتِ اسلامی کے تحت 15 فروری 2023ء کو طہارت کورس کا آغاز کیا جائے گا، مقامی اسلامی بہنوں کو اس کورس میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

6 فروری 2023ء کو کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) کے تحت موزمبیق (افریقہ) میں میٹنگ ہوئی جس میں متعلقہ بورڈ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صدر کنز المدارس و رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے کنز المدارس بورڈ سے متعلق بریفنگ دی اور دیگر امور پر گفتگو فرمائی۔