دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں اصلاحِ
معاشرہ کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو مختلف انداز میں دینِ
متین کاکام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں اگست 2023ء میں ہجویری ملک کی
خواتین کے درمیان عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:05
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:834
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:09
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:126
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:16
٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:37
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:44
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک کے لوگوں کی
اصلاح کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے
دینِ متین کاکام بڑے احسن اور نمایاں انداز میں کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں اگست 2023ء میں ملک سری لنکا کی خواتین کے درمیان عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:07
٭ان مدارس المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:14
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:09
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:158
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:14
٭ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:30
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:22
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل
کی تعداد:22
کین یا سری
لنکا میں محفلِ نعت کا انعقاد، مقامی مبلغات و نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
لوگوں کو اپنی قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دینے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر 2023ء بروز اتوار
کین یا سری لنکا میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت، نگرانِ سری لنکا اور مقامی مبلغات سمیت دیگر
اسلامی بہنیں شریک تھیں۔
محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کے
لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے آخرت کی
تیاری سے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا اسلامی بہنوں
نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں کیں۔
کین یا سری
لنکا میں خدمتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر 2023ء بروز اتوار نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃ المدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں قائم ڈویژن بغدادی
میں علاقہ مردانہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ستمبر 2023ء ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں دورۂ سری لنکا پر موجود نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے اپنے وقت
کا بہتر استعمال کرنے اور احسن انداز سے دین کا کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
12
ستمبر 2023ء بروز منگل کولمبو شہر، سری لنکا کے ڈویژن بغدادی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ جات کی تقرریاں مکمل
کرنے، شعبہ جات بڑھانے اور دیگر چند اہم امور پر مشاورت کی۔
بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کی خدمتِ دین کے
حوالے سے ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 11 ستمبر 2023ء بروز پیر سری لنکا کے
شہر پُل مرے میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت
کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کی جن میں
سنتوں بھرے اجتماعات کی پلاننگ کرنا، نیکی
کی دعوت عام کرنا اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلانا شامل تھا۔
مدنی مشورے میں موجود اسلامی بہنوں نے پُل مرے
شہر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں
کیں جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی حوصلہ کرتے ہوئے تحائف
تقسیم کئے۔
ملک و بیرونِ ملک میں خدمتِ دین کا کام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ سری
لنکا دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مقامی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ہمراہ ایراور شہر میں قائم
عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہوں کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دینی درس گاہوں کی اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے درس گاہوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی نیتیں کیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں
موجود اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے کا طریقۂ کار
سمجھایااور آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے
لئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے ۔
ربیع
الاول کی آمد کی خوشی میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 ستمبر 2023ء کو بنگلہ دیش کے شہر
چٹاگانگ (Chattogram)
کوتوالی تھانہ فرنگی بازار نزد برج گھاٹ میں کشتیوں پر جلوس نکالا گیا۔
عاشقان
رسول نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا اور ”مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
نعروں سے فضا کو معطر معطر کردیا۔
مراکش
(Morocco)
میں
آنے والے تباہ کُن زلزلے کے بعد دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFیوکے
کی ٹیم امدادی کام کرنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے میں پیش پیش ہے۔
ابتداءً
FGRFکی ٹیم
نے تباہ شدہ پانچ بڑے علاقوں میں زلزلہ متاثرین کے درمیان کھانے ، پینے اور ضرورت
زندگی کی دیگر اشیاء تقسیم کیں۔
سامان
کی تقسیم کاری کے دوران مقامی عاشقان رسول
کی جانب سے FGRFکی ٹیم
کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ سامان کی تقسیم کرتے ہوئے رقت انگیز مناظر بھی پیش آئے۔
نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے متاثرین کو گلے لگاکر تسلی دی اور لواحقین
کو صبر کی تلقین فرماتے ہوئے انہیں رب کی رِضا پر راضی رہنےکا ذہن دیا۔
نگران
ویلزیوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران مراکش نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
مراکش سٹی میں زلزلہ سے تباہ شدہ عمارتوں
کا وزٹ کیااور دنیا بھر کے عاشقان رسول سے اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے
ڈونیشن دینے کی درخواست کی۔
12
ستمبر 2023 ءبروز بدھ ائمہ مساجد انٹرنیشنل
ڈیپارٹمنٹ کے تحت آن لائن احکامِ امامت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے افریقی ممالک کے ائمہ مساجد کے درمیان امامت کے شرعی اور اہم مسائل کے متعلق تربیت و رہنمائی کی جس میں انہیں امامت کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرنے نیز
شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کے حوالے سے ذہن
سازی کی۔
اس کے
علاوہ رکنِ شوریٰ نے کورس میں شامل عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس کورس میں افریقی ممالک کے ائمہ کرام و ذمہ
داران نے بذریعہ زوم شرکت کی ۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، معاون
رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
یوکے مشاورت کے رکن وسیم عطاری کی سابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان
سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت یوکے مشاورت کے رکن محمد وسیم عطاری نے لندن
(London) میں
سابق عالمی چیمپئن پروفیشنل باکسر عامر خان سے ملاقات کی۔
محمد
وسیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور
خصوصاً نوجوانوں کی اصلاح میں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی۔ عامر خان نے دعوت اسلامی کی تمام خدمات کو
سراہتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی۔ باکسر عامر خان کو مکتبۃ المدینہ
کی کتاب ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم“ تحفے میں پیش کی گئی۔
Dawateislami