بلیک ٹاؤن کاؤنسل،
اوبرن کاؤنسل، لیور پول کاؤنسل، شعبہ مشاورت اور کاؤنسل نگران کا مدنی مشورہ
13 نومبر
2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن کاؤنسل، اوبرن کاؤنسل، لیور پول کاؤنسل، شعبہ مشاورت اور
کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
دینی کاموں کے سلسلے
میں 24 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے گفتگو کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی نیز محافلِ نعت میں
ذمہ داران کی شرکت پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔
علاوہ ازیں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نگرانِ کاؤنسل کی تبدیلی اور شعبہ مشاورت پر نئی تقرریاں کرنے کے
بارے میں کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 نومبر 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی
ریجن سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق
مدنی مشورے میں ریجن سطح پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں، کارکردگیوں اور انگلش
میں مدرسات تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز اپ گریڈ اور اپ گریڈ کیٹگری
وائز ملکوں کی تقسیم و تقرریوں کے بارے میں کلام کیا گیا۔
22 نومبر
2023ء کوآسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں
کےحوالے سے ایڈیلیڈ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ ایڈیلیڈ
اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جنوری یا فروری 2023ء میں رہائشی
کورسز کروانے، فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم ، چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے اور شارٹ کورسز
کروانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ
ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے نئے علاقے سالسبری میں دینی کام شروع کروانے اور ایڈیلیڈ میں
فیملی کو بھیجنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔
یورپین یونین کی ریجن نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
24 نومبر
2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپین اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین کی ریجن نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
26 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے ”جنت کا راستہ کورس“ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16 نومبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شریک ہوئیں اور فنانس
ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا
کی ذہن سازی کی نیز شعبہ جات کے اخراجات سے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال
کیا۔
فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے
استنبول، ترکی میں مزید 2 کنٹینرز تیار
کرلئے گئے
دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے جہاں
مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں پریشان حال مسلمانوں کی امداد و خیرخواہی کے لئے فلاحی شعبے FGRF کا
قیام کیا ہے جو امتِ مسلمہ کی مدد کے لئے
کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
حال ہی میں فلسطینی مسلمانوں پر آنے والی آزمائش
کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی
کا اظہار کیا تھا اور اُن مظلوم مسلمانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوشش کر رہی تھی۔
اللہ پاک کی کرم نوازی اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGRF کی کوشش سے ذمہ دار
اسلامی بھائی فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
معلومات کے مطابق شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی نے فلسطین میں 2 ہزار سے زائد
خاندانوں کی امداد کے لئےعاشقانِ رسول کی جانب سے ملنے والے عطیات کے ذریعے ترکی
کے شہر استنبول میں راشن سے بھرے ہوئے مزید 2 کنٹینرز تیار کر لئے ہیں جوکہ بہت جلد ہمارے فلسطینی مسلمان بھائیوں تک پہنچا دیا
جائے گا۔
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک کے مسلمانوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنےوالی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو کئی سالوں سے تبلیغِ دین کا کام احسن انداز میں
کر رہی ہے۔
اسی
سلسلے میں گزشتہ روز یارکشائر ریجن،
انگلینڈ میں رابطہ برائے شخصیات ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انگلینڈ کے مشہور کرکٹر
عادل رشید سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت
راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا میں مانٹریال اور لاوال شہر کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
کینیڈا میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں 12 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں
مانٹریال (Montreal) اور لاوال (Laval)شہر کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر گفتگو کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی خواتین کے
درمیان ہونے والے اجتماعات، مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی اور گھر درس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مذکورہ شہروں
میں فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کے
حوالے سے کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ومدنی مذاکرے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کینیڈا کی مشاورت و سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ
بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 نومبر 2023ء بروز منگل کینیڈا (Canada)کی مشاورت و سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق کینیڈا کی ریجن نگران اسلامی
بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول
کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور ایک ہی شیڈول کو فالو کرنے کا ذہن دیا۔اس کے
علاوہ ریجن نگران اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط
کرنے پر کلام کیا۔
مدنی مشورے کے دوران کینیڈا کی ریجن نگران کا
کہنا تھا : کینیڈا کی شعبہ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کو اہداف دیئے گئے ہیں کہ ایٹو
بیکوک (Etobicoke)، برمپٹن(Brampton) اور ہملٹن (Hamilton UK) شہروں میں بالمشافہ نماز کورس اور ون ڈے سیشن
کروائے جائیں۔
شعبہ انٹرنیشنل افیئر کے تحت فیضانِ مدینہ کراچی میں سات دن کا سنتوں بھرا
اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت یکم نومبر 2023ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 52 ممالک کے عاشقانِ رسول
اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت مقامی علمائے کرام
نے شرکت کی۔
اجتماع میں بیرون ملک سے آئے ہوئے
عاشقان رسول نے ہفتہ وار اور خصوصی مدنی مذاکرے میں شرکت کی اور امیر اہلسنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ کا قرب پاتے ہوئے مدنی پھول سماعت کئے۔ دورانِ اجتماع
جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری اور حاجی امین قافلہ
عطاری نے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے
حوالے سے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔
بیرونِ
ملک کے عاشقانِ رسول کے لئے بعدنماز فجر اور بعد نماز عصر مدنی حلقے منعقد کئے
جارہے تھے جن میں اسلامی بھائیوں کو مختلف سورتیں ، اوراد و ظائف اور دعائیں یاد
کروائی جارہی تھیں۔ دورانِ اجتماع اورسیز کے اسلامی بھائیوں نے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور جانشینِ امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سے ملاقات کی
سعادت بھی حاصل کی۔
Dawateislami