انقرہ، دارالحکومت ترکیہ میں موجود ”وقف دیانت“
کے عہدیداران سے ذمہ داران کی ملاقات
ہزاروں مسلمانوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی نے ترکی کنٹرول سیریا میں کثیر بے
گھر عاشقانِ رسول کے لئے نئے گھروں کی
تعمیرات کروائی تھی ۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے
تحت ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ (Ankara)میں موجود ”
وقف دیانت“ (DIYANET VAKFI)کےعہدیداران سے
شہاب الدین عطاری (نگرانِ سینٹرل ایشیاو افریقن عرب ریجنز) اور حاجی سیّد فضیل رضا عطاری (نگرانِ ویلز UK اینڈ FGRF UK) کی ملاقات ہوئی۔
اس
ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عہدیداران کو دعوتِ اسلامی کی عالمی
سطح پر ہونے والی دینی اور بالخصوص فلاحی خدمات کے متعلق بتایا اور سیریا میں96
ہاؤسز کے بعد آفرین شہر میں مزید 84 ہاؤسز بنانے کے لئے MOUسائن کیا گیاجو کہ بےگھر مسلمانوں کے لئے تعمیرکیا جائے گا۔
آخر میں ” وقف دیانت“ کے عہدیداران نے
سریا کے شہر آفرین میں ہاؤسز بنانے کے لئے جگہیں دیں اور MOU
سائن کیا جس پر بہت جلد دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے
تحت نئے گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملائیشیا کی ریاست سلنگور میں دعوتِ اسلامی کے
تحت نیکی کی دعوت و اجتماع کا انعقاد
ملائیشیا کی ریاست سلنگور (Selangor)میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت اور
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد نگرانِ ملائیشیا مشاورت محمد عمران عطاری سمیت دیگر
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے شرکا کو نمازوں کی
پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی اور حاضرین نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔
دوسری جانب نگرانِ ملائیشیا مشاورت محمد عمران
عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مجلسِ افتاء ملائیشیا کے رکن مولانا استاد اینکو
احمد فاضل صاحب سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی خدمات
کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے سالانہ
ڈونیشن کے سلسلے میں26 جنوری 2024ء کو فارایسٹ ریجن نگران ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ
دار، انٹرنیشنل افیئرز ذمہ دار اور مختلف
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سے بذریعہ انٹرنیٹ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہیں زیادہ سے
زیادہ ڈونیشن جمع کرنے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کا
ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بیرونِ ممالک کی خواتین میں نیکی کی دعوت کا جذبہ بڑھانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جنوری 2024ء کو میلبرن نگران اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میلبرن کاؤنسل سمیت دیگر مختلف اہم نکات پر مشاورت کی نیز اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل
کرنے کا ذہن دیا گیا۔
عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے حوالے سے
16 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
رمضانُ المبارک کے عطیات کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سابقہ سال کے عطیات اور آئندہ سال کے اہداف پر کلام
کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے دیگر مختلف
موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
13
جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری
کونسل نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر
اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا اجتماعی طور پر جائزہ
لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اجتماعات میں لنگرِ رضویہ کا اہتمام کرنے پر کلام کیا۔
بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
10 جنوری 2024ء کو بلیک ٹاؤن نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے اجتماعات کی تعداد بڑھانے،
ڈیلی کلاسز میں اجتماعی طور پر جائزہ لینے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے
بارے میں مشاورت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات منعقد کرنے، اجتماعات کی ٹائمنگ اوران کے ایام کے
حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی۔
نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ لئے ہوئے عالمی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جنوری 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
میلبرن نگران سمیت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے
شعبے پر مشاورت کی۔
بعدازاں دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کو
حل کرنے اور بیرونِ ممالک میں دینی کام کیسے بڑھائیں؟ اس کے متعلق تبادلۂ خیال
کیا گیا نیز تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتیں ظاہر کیں۔
9 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت میلبرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی گئی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ڈیلی کلاسز میں اجتماعی طور پر جائزہ٭فنانس
ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ٭آن لائن درس و بیان٭سیکھنے سکھانے کے حلقے٭2024ء کے
اہداف۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ٭نئے مقامات پر دینی کاموں کا آغاز۔
لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
8 جنوری 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران
اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں دیگر
اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا
اجتماعی طور پر جائزہ لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ
خیال کیا۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اوبرن کاؤنسل میں نئے مقامات پر دینی کام شروع
کروانے کے بارے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
6 جنوری 2024ء کو اوبرن کاؤنسل نگران اور
شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اجتماعات کی تعداد بڑھانے، ڈیلی کلاسز کا اجتماعی طور پر جائزہ
لینےاور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دلوانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروانے، فیملی اجتماعات اور اوبرن کاؤنسل میں نئے مقامات پر دینی کام شروع
کروانے کے بارے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔
یورپین یونین ریجن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
19 جنوری 2024ء کودعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے
میں یورپین یونین ریجن، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور ذمہ
داران کو ڈونیشن کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
Dawateislami