فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز للبنات کے تحت UK کے شہر Leicester (لیسٹر)میں رہائشی کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے 10 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن بیان کیا۔
معلومات کے مطابق دورانِ بیان نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو آزمائشوں پر صبرکرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے وقت کی اہمیت کا
احساس دلایا ۔
ماپوتو شہر، موزمبیق میں ایک غیر مسلم نے کلمۂ
طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں
گناہوں میں مبتلا لوگوں کی اصلاح کا سامان کر رہی ہے وہیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
کی کوششوں اورنیکی کی دعوت کی بدولت غیر
مسلم افراد دامنِ اسلام سے وابستہ ہوتے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ماپوتو شہر، موزمبیق میں مبلغینِ
دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے ایک غیر مسلم نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں
داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔
ا س حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ ماپوتو پروونس مولانا محمد مدثر عطاری مدنی نے
کہا:دعوتِ اسلامی ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہردم وابستہ رہیئے، نیکی کی دعوت عام کریں، ان شاء اللہ الکریم ان تمام چیزوں کی برکت سے ہماری دنیا و
آخرت میں بہتری ہی بہتری ہو گی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کوپن ہیگن، ڈنمارک میں اسلامی تعلیمات سے متأثر
ہوکر ایک غیر مسلم کا قبولِ اسلام
وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی
کوشش اور نیکی کی دعوت کی بدولت جہاں گناہوں
میں مبتلا لوگ نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں وہیں شعبہ فیضانِ اسلام (دعوتِ اسلامی)کے تحت
انفرادی کوشش سے کئی غیر مسلم افراد دینِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔
معلومات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Copenhagen میں ایک غیر مسلم شخص نے دعوتِ اسلامی کے سوشل پیجز اور مدنی چینل
کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد اسلام کے بارے
میں مختلف امور پر رہنمائی چاہی۔
دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُس
شخص کو اس حوالے سے آگاہی دی اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنمارک میں غیر
مسلم شخص نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔
موزمبیق کے شہر بئیرا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں سرپرست کے لئے سیشن
ملک و بیرونِ ملک میں عالم بنانے والے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرزکے تحت موزمبیق کے شہر بئیرا میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سرپرستوں کے لئے سیشن منعقد کیا گیا جس میں اساتذۂ
کرام ، طلبۂ کرام اور اُن کے سرپرستوں
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ابتداءً جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی اور سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ نگرانِ
موزمبیق مشاورت اور دیگرمبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
انہوں نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔سیشن کے
اختتام پر طلبۂ کرام نے مقامی زبان میں دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد دہرایا اور
ملاقات کا سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
تھائی لینڈ کے شہر یالا میں قاضی شرعی رئیس
مجلسِ اسلامی شیخ عبد الباسط سے ملاقات
تھائی لینڈ کے شہر یالا میں قاضی شرعی رئیس
مجلسِ اسلامی شیخ عبد الباسط صاحب اور
مختلف مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اساتذۂ کرام و علمائے کرام کی
مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور رکنِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات ہوئی۔
ماپوتو، موزمبیق میں جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں سرپرست
اجتماع کا انعقاد
انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ
اسلامی)کے تحت افریقی ملک موزمبیق کے
علاقے ماپوتو میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ
و اہلبیت میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور طلبۂ
کرام نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ
مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔
بعدِ بیان جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز
کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے
لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ
ہوا۔
اس موقع پرمدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے نگرانِ
ماپوتو مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں بہترین انداز میں
امتحانات کا سلسلہ ہوا اور طلبۂ کرام کی حوصلہ فزائی کے لئے یہ سرپرست اجتماع
منعقد کیا گیا تھا۔
سوازی لینڈ کی ریجن نگران، کارکردگی ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
30 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سوازی لینڈ کی ریجن
نگران، کارکردگی ذمہ دار اور مدرسۃ
المدینہ بالغات اوورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے سوازی لینڈ
میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے، درس و بیان کے حلقے لگانے اور
معلمات و مبلغات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
18 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں
آفس ناظمہ سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی
اور اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی
پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں دینی و
فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 23 نومبر
2023ء کو عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اور فزیکل لرننگ سیشن کی
احتیاطوں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے
میلبرن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک سفر کروانے اور اس دوران اُن کی ذمہ داری و کارکردگی
کا فالو اپ لینے نیز اپنا نعم البدل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
کینٹربری کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
15 نومبر 2023ء کو ملک و بیرونِ ملک میں دینی
و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری
کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں
نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کے نکات اور حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ اسلامی بہنوں کو پڑھ
کر سنایا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدارس المدینہ اور ان
میں پڑھانے والی معلمات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کم عمر کی بچیوں کو دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران نئی ذمہ دار
تیار کرنے اور کینٹربری کونسل میں مزید دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی گئی جبکہ
سنتوں بھرے اجتماعات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
تمام اسٹیٹ نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ، مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا
عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
کلام کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
Dawateislami