وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش  اور نیکی کی دعوت کی بدولت جہاں گناہوں میں مبتلا لوگ نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں وہیں شعبہ فیضانِ اسلام (دعوتِ اسلامی)کے تحت انفرادی کوشش سے کئی غیر مسلم افراد دینِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔

معلومات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Copenhagen میں ایک غیر مسلم شخص نے دعوتِ اسلامی کے سوشل پیجز اور مدنی چینل کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد اسلام کے بارے میں مختلف امور پر رہنمائی چاہی۔

دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُس شخص کو اس حوالے سے آگاہی دی اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنمارک میں غیر مسلم شخص نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران سمیت تمام عاشقانِ رسول نے اسلام قبول کرنے والے شخص کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہمیشہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)