ماپوتو، موزمبیق میں جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں سرپرست
اجتماع کا انعقاد
انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ
اسلامی)کے تحت افریقی ملک موزمبیق کے
علاقے ماپوتو میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ
و اہلبیت میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور طلبۂ
کرام نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ
مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔
بعدِ بیان جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز
کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے
لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ
ہوا۔
اس موقع پرمدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے نگرانِ
ماپوتو مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں بہترین انداز میں
امتحانات کا سلسلہ ہوا اور طلبۂ کرام کی حوصلہ فزائی کے لئے یہ سرپرست اجتماع
منعقد کیا گیا تھا۔