
ہانگ کانگ کے شہر Tin Shui Wai میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ صحابہ میں 20 ستمبر 2023ء کو اجتماعِ میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی ۔
معلومات
کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن کے بعد نعت خواں اسلامی بھائیوں نے
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس
میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مرحبایا مصطفیٰ کے نعرے بلند کئے۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی
عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی نےشرکائے اجتماع کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ
عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت کا مرید بنایا اور مدرسۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ کے بچوں کے درمیان تحائف و سرٹیفیکیٹ
تقسیم کئے۔

نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت
منانے کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام چٹا گانگ، بنگلہ دیش
میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول کی
کثیر تعداد اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ کریم کی
گئی اور حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا
جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نےجشنِ ولادت کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کے دوران شرکا کو
حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ اور
اُن کے فرامین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یورپی ملک اٹلی
میں جلوسِ میلاد و اجتماعِ میلاد کا اہتمام، مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
بیان کیا

سرکارِ دوعالم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم حضرت
محمد صلی اللہ علیہ
و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت یورپی ملک اٹلی (Italy) میں جلوسِ میلاد
کا اہتمام کیا گیاجس میں عاشقانِ رسول نے جھنڈوں کے ساتھ ”مرحبایا مصطفیٰ“ کے
نعرے لگاتے ہوئے شرکت کی۔
اس دوران بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والے کثیر عاشقانِ رسول اور مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کے ہمراہ مرحبایا مصطفیٰ کی صدائیں لگائیں اور حضور
خاتم النبیین صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کا جشن
منایا جبکہ جشنِ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کلام بھی پڑھے گئے۔
بعدِ
جلوس عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پیرس میں بزنس کمیونٹی کے درمیان میٹ اپ، رکنِ
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری کی اٹلی روانگی

یورپین ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بزنس
کمیونٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹ اپ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق میٹ اپ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو
ڈاکومنٹری کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی
سرگرمیوں کے متعلق آگاہی دی گئی نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
میں حصہ لینے اور تعاون کرنے کا ذہن دیا گیا۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
گفتگو کے دوران 15 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم
میں حصہ لینے اور دیگرعاشقانِ رسول کو بھی اس کی ترغیب دلاکر زیادہ سے زیادہ عطیات
جمع کروانے پر مدنی پھول دیئے۔

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ
و سلم کے جشنِ ولادت کے سلسلے میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپی ملک جرمنی (Germany)کے شہرآفن باخ (Offenbach) میں جلوسِ میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں عاشقانِ رسول
نے جھنڈوں کے ساتھ ”سرکار کی آمد مرحبا“ اور
”آقا کی آمد مرحبا“ کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری کے ہمراہ مرحبایا مصطفیٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے حضور خاتم النبیین صلی
اللہ علیہ و سلم کی ولادت کا جشن
منایا جبکہ جشنِ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کلام بھی پڑھے گئے۔
بعدِ
جلوس آفن باخ شہر (Offenbach City) میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شریک ہونے نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے
والی ٹیلی تھون مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نےشرکائے اجتماع کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کر کے امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا مرید بنایا اور اختتامی دعا بھی کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساؤتھ
کوریا میں بنگلہ دیشی اسلامی بھائیوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا میں بنگلہ
دیشی اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی محمدامین عطاری نے بیان کیا اور شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلےجذبات کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہراعتوان میں قائم عثمانیہ ریسٹورینٹ میں محفل
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
محفلِ
میلاد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم علیہ السلام کی سیرت کےمختلف پہلوں کو بیان
کیا اور حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ساؤتھ
کوریا کے شہر اِنچَھن میں قائم فیضان مدینہ میں اجتماع میلاد کا سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے تحت ساؤتھ کوریا کے شہر اِنچَھن کےمدنی مرکز فیضان مدینہ اِنچَھن مسجد میں
اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں تلاوت و
نعت کے بعد رکن شوری حاجی محمد امین
عطاری نے’’ جشن ولادت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔
دوران
ِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو آمد مصطفٰی کا مقصد
بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روزگزارنے کا ذہن دیا۔
اجتماع
کے بعد فیضانِ مدینہ میں صلوة التسبیح بھی ادا کی گئی اور اسلامی بھائیوں نے سحری کرکے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔ بعدازاں صبح بہاراں کی
خصوصی محفل کا
اہتمام بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت کا جشن پاکستان سمیت دنیا کے کئی
ممالک میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں برمنگھم UK میں
جشنِ میلاد النبی کے سلسلے میں نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری اور سیّد عمار عطاری نےدیگر اہم ذمہ داران سمیت مقامی
عاشقانِ رسول کے ہمراہ مل کر جلوسِ میلاد میں شرکت کی۔
اس موقع پر تمام عاشقانِ رسول نے جھنڈوں کے ساتھ
”مرحبایا مصطفیٰ“ کی صدائیں لگاتے ہوئےنبیِ کریم صلی اللہ
علیہ و سلم کی نعت شریف پڑھی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جرمنی کے
روننبرگ ٹاؤن میں سنتوں بھرا اجتماع، روزانہ 1200 درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب

یورپی ملک جرمنی (Germany)کے روننبرگ ٹاؤن(Ronnenberg Town) کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی
نے حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ ِ
اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
تلاوتِ و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ایک کلام پڑھا اور سنتوں بھرا
بیان بھی کیا جس میں انہوں نے شرکائے اجتماع کو روزانہ 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے
کی ترغیب دلائی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے جمعرات کی رات اور جمعہ کے دن خصوصی طور پر درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے
ہوئے پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی حدیثِ مبارکہ
کا مفہوم بیان کیا:کہ جو جمعہ کے دن 200
مرتبہ درودِ پاک پڑھ لے اُس کے 200 سال کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے 12 ربیع الاول تک حضور سیّد
عالم صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں ”12
ارب دوردِ پاک“ تحفہ پیش کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی۔
پیرس کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں جشنِ ولادت کے موقع پر اجتماعِ میلاد النبی کا
انعقاد

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائم مقامی
کمیونٹی سینٹر میں جشنِ ولادت کے موقع پر
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ میلاد النبی صلی
اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا
جس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول
اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔
اجتماع ِ میلاد النبی کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا اور
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس
میں انہوں نے شانِ حبیب مصطفیٰ بیان کرتے
ہوئے حقوقِ مصطفیٰ کے بارے میں بتایا۔
بیان کے بعد رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں
داخل کر کے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید
بنایا اور دعا بھی کروائی۔صلوٰۃ و سلام کے بعد اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بنگلہ دیش کی ملک، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ
کفن دفن للبنات ذمہ داران کا مدنی مشورہ

22 ستمبر 2023ء بروز جمعہ بنگلہ دیش میں شعبہ
کفن دفن للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، ڈویژن اور
ڈسٹرکٹ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
عالمی سطح کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت کی اور سابقہ کارکردگی کا
جائزہ لیا نیز آئندہ کارکردگی میں بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی۔