17 اکتوبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت امریکہ کے شہر  اوبرن کی مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اور مقامی زبان کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے اوبرن میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور انگلش میں والے اجتماعات و شارٹ کورسز نیز ون ڈے سیشنز کروانے کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


نیوزی لینڈ میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے سلسلے میں 13 اکتوبر 2023ء  کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیوزی لینڈ کی خواتین میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا نیز شارٹ کورسز اور سنتوں بھرے اجتماعات سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔


میلبرن  میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میلبرن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل اور نئی اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے کلام کیا نیز اسلامی بہنوں کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک، مدنیہ اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دینے اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹیلی تھون کے متعلق مشاورت کی۔

بلیک ٹاؤن کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 12 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں٭فیڈ بیک میسج کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنا٭فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا٭شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنا٭ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع کروانا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر عاشقانِ رسول کے گھروں میں ہونے والی محفلِ میلاد کے حوالے سے مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے تنظیمی طریقۂ کار اور مدنی پھولوں کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اوبرن کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے کے دوران دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں٭فیڈ بیک میسج کرنا٭ٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنا٭فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنا٭شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنا٭ٹیلی تھون اور ماہانہ ڈونیشن کی رقم جمع کروانا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے لیور پول کاؤنسل میں ہونے والے اجتماع کی ٹائمنگ کےبارے میں چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

9 اکتوبر 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لیور پول کونسل کی نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ربیع الاول میں ہونے والے میلاد اجتماعات کے متعلق کلام کیا اور اس میں مزید بہتری کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت للبنات کے تحت ہونے والے دینی کام پاکستان سمیت دنیا بھر کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہے ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں:

عرب شریف٭کویت٭عمان٭بحرین٭قطر ٭اردن٭آسٹریلیا٭ساؤتھ کوریا٭ہانگ کانگ ٭انڈونیشیا٭سری لنکا٭بنگلہ دیش٭ترکی٭ساؤتھ افریقہ٭کینیا٭تنزانیہ٭یوگنڈا٭ماریشس٭موزمبیق٭ملاوی٭یوکے٭اٹلی ٭اسپین ٭فرانس ٭ناروے٭بیلجیئم٭ڈنمارک ٭ہالینڈ٭سوئیڈن٭آسٹریا٭یوبہ سٹی٭نیویارک٭کینیڈا ٭سرینم ٭نیپال۔

تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں ستمبر 2023ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق 776 ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی ۔

ان علاقائی دوروں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 76 کُتُب اور 2 ہزار 391 رسائل شامل تھے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت ستمبر 2023ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے کم و بیش 95 محارم اسلامی بھائیوں نے03 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2023ء کو امریکی اسٹیٹ مینیسوٹا (Minnesota) کے شہر منیپولس(Minneapolis) میں ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں صومالیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی کی ترغیب دلائی۔


عالمی سطح پر علمِ دین کو فروغ دینے اور لوگوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سیڑھی کو عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مسلمانوں کو قراٰنِ و حدیث کی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لئے سویڈن کے شہر گوتھن برگ (Gothenburg)میں مدنی مرکز فیضانِ قراٰن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دارن، اہلِ علاقہ اور بالخصوص رؤیتِ ہلال کمیٹی یورپ کے چیئرمین مولانا مفتی محمد بلال مدنی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تقریب میں بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا اور دینی وفلاحی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گوتھن برگ شہر کے مقامی مسلمانوں نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے قائم ہونے والے اس مدنی مرکز فیضانِ قراٰن سینٹر کو خوب سراہا اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مدنی مرکز کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل، انبیائے کرام علیہم السلام کی سرزمین، فلسطین اس وقت سخت آزمائش اور پریشانی میں مبتلا ہے، فلسطین کے مسلمان دین اسلام کی خاطر اپنی جان و اپنے مال کی قربانیاں پیش کررہےہیں۔ اب تک سینکڑوں مسلمان شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی اس آزمائش پر ساری دنیا کے مسلمان اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں اور ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اللہ کے فضل و کرم سے ترکی (Turkey)، ملاوی(Malawi) اور UK سے FGRF کی ٹیم غزہ (Gazza) پہنچ کر موجودہ ذرائع سے امداد فراہم کرنے کی ابتدائی پوزیشن میں آچکی ہے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے مزار سرکار غوث ِپاک رحمۃُ اللہِ علیہ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے عاشقانِ رسول سے تعاون کی اپیل کردی۔ نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لئے راستے کھلتے نظر آرہے ہیں، لہذا اپنے پریشان حال مسلمان بھائیوں کے لئے خزانوں کے منہ کھول دیں اور دل کھول کر امداد کیجئے۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افریقہ و دیگر ممالک سے بھی FGRF کی ٹیم غزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے تعاون کرنے والے عاشقان رسول کو تنبیہ کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس وقت متاثرہ مقام پر سامان پہنچانا بہت مشکل ہے اس لئے معاون حضرات صرف مال کے ذریعے ہی تعاون کریں تاکہ ان تک زندہ رہنے کے لئے اندرون ذرائع سے خوراک اور پانی پہنچانے کا بندوبست کیا جاسکے۔

تعاون کرنے والے حضرات ان Accounts پر اپنی رقم بھیج سکتے ہیں:

General Donation

Account: 1760135392017-IBAN NO:PK53DUIB0000000135392017

Only Zakat

Account:7470200003921- IBAN NO:PK60ASCM0007470200003921


ملک نیپال میں عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہی دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2023ء  کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لوگوں تک اسلام کی دعوت پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2023ء کو عمان میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےعمان کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

دورانِ مدنی مشورہ مبلغۂٔ دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی، انہیں نیتیں کروائیں نیز ٹیلی تھون کے بارے میں بھی کلام کیا اور اب تک کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔

مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق اکتوبر 2023ء میں عمان کی اسلامی بہنوں کے لئے شارٹ کورس کفن دفن کا انعقاد کیا جائے گا۔