دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 23 نومبر 2023ء کو عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اور فزیکل لرننگ سیشن کی احتیاطوں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتری کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میلبرن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک سفر کروانے اور اس دوران اُن کی ذمہ داری و کارکردگی کا فالو اپ لینے نیز اپنا نعم البدل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ا س کے علاوہ مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے مدنی پھول سمجھانا، میلبرن میں رہائشی کورسز کروانا اور ٹیلی تھون میں جن اسلامی بہنوں نے اپنا ہدف مکمل کرلیا ہے اُن کی حوصلہ افزائی کرنا شامل تھا۔

15 نومبر 2023ء کو ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کے نکات اور حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ اسلامی بہنوں کو پڑھ کر سنایا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدارس المدینہ اور ان میں پڑھانے والی معلمات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کم عمر کی بچیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران نئی ذمہ دار تیار کرنے اور کینٹربری کونسل میں مزید دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی گئی جبکہ سنتوں بھرے اجتماعات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگرانِ شوریٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت کے نکات پڑھ کر سنائے گئے٭حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ پڑھ کر سنایا گیا ٭ مبلغہ آنے والی چھٹیوں میں ینگ گرلز کے درمیان شارٹ کورسز کروانا ہے ٭ اجتماعات میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ہے اور اُن میں مزید بہتری لانی ہے٭مدرسہ اور مدرسہ کے متعلق٭ نیو ذمہ دار تیار کر نے اور کاؤنسل میں مزید دینی کام بڑھانا ہے٭گھر درس ،مدنی مزاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کی انفرادی کاکردگی٭ٹیلی تھون کارکردگی ۔ 

13 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن کاؤنسل، اوبرن کاؤنسل، لیور پول کاؤنسل، شعبہ مشاورت اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگرانِ شوریٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت کے نکات پڑھ کر سنائے گئے٭ مبلغہ مدرسہ اور مدرسہ کے متعلق٭ آنے والی چھٹیوں میں ینگ گرلز کے درمیان شارٹ کورسز کروانا ہے٭حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ پڑھ کر سنایا گیا٭ اجتماعات میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ہے ٭نیو ذمہ دار تیار کر نے اور کاؤنسل میں مزید دینی کام بڑھانا ہے۔

دینی کاموں کے سلسلے میں 24 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے گفتگو کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی نیز محافلِ نعت میں ذمہ داران کی شرکت پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نگرانِ کاؤنسل کی تبدیلی اور شعبہ مشاورت پر نئی تقرریاں کرنے کے بارے میں کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 نومبر 2023ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں ریجن سطح پر مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں، کارکردگیوں اور انگلش میں مدرسات تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز اپ گریڈ اور اپ گریڈ کیٹگری وائز ملکوں کی تقسیم و تقرریوں کے بارے میں کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں اور نیوزی لینڈ میں 8 دینی کاموں کی کارکردگی و کارکردگی فارم کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ ایڈیلیڈ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے درجے شروع کروانے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

22 نومبر 2023ء کوآسٹریلیا میں دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے   ایڈیلیڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے جنوری یا فروری 2023ء میں رہائشی کورسز کروانے، فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم ، چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے اور شارٹ کورسز کروانے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے نئے علاقے سالسبری میں دینی کام شروع کروانے اور ایڈیلیڈ میں فیملی کو بھیجنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


24 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یورپین اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین کی ریجن  نگران اور دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کی جس میں انہوں نے گرلز کے شارٹ کورسز کروانے، بچیوں کے اجتماعات میں کچھ تبدیلیاں کرنے اور فیضانِ صحابیات کی ضرورت کے متعلق چند امور پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

26 نومبر 2023ء کو اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ”جنت کا راستہ کورس“ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ریجن نگرانوں سے گفتگو کرتےہوئے کورس کے شیڈول اور زیادہ سے زیادہ مقامات پر کورس کروانے نیز دیگر زبانوں میں کورس کروانے کے حوالے سے کلام کیا ۔اس دوران عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن بھی شریک تھیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2023ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں شریک ہوئیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے مختلف امور پر شرکا کی ذہن سازی کی نیز شعبہ جات کے اخراجات سے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 


دعوتِ اسلامی نے  مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے جہاں مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں پریشان حال مسلمانوں کی امداد و خیرخواہی کے لئے فلاحی شعبے FGRF کا قیام کیا ہے جو امتِ مسلمہ کی مدد کے لئے کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

حال ہی میں فلسطینی مسلمانوں پر آنے والی آزمائش کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور اُن مظلوم مسلمانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوشش کر رہی تھی۔

اللہ پاک کی کرم نوازی اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی کوشش سے ذمہ دار اسلامی بھائی فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

معلومات کے مطابق شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی نے فلسطین میں 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی امداد کے لئےعاشقانِ رسول کی جانب سے ملنے والے عطیات کے ذریعے ترکی کے شہر استنبول میں راشن سے بھرے ہوئے مزید 2 کنٹینرز تیار کر لئے ہیں جوکہ بہت جلد ہمارے فلسطینی مسلمان بھائیوں تک پہنچا دیا جائے گا۔

آپ بھی مظلوم مسلمانوں بھائیوں کی امداد کے لئےمالی اعتبار سے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ فلسطینی مسلمان بھائیوں کی مزید امداد کی جاسکے۔یاد رہے آپ کے عطیات کو مفتیانِ کرام کی رہنمائی اور اسلامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے نگرانِ شعبہ FGRF UK سیّد فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران سے رابطہ کریں یا اس نمبر 447300 559 919+ پر کال کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)