بیرونِ ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 دسمبر 2023ء کو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک فیملی سفر کروانے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں سےمتعلق کلام کیا گیا جس میں اس کے طریقۂ کار پر مشاورت ہوئی۔آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے 9 دسمبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کے متعلق کلام کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے کی ابتدا میں تلاوت اور صلوٰۃ و سلام کے شیڈول کے مطابق مدنی مشورہ لینے نیز شعبہ مشاورت کے مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کیسے رابطے میں رہا جائے؟اسٹیٹ نگران و دیگر شعبہ مشاورت کے ساتھ کیسے رابطہ کیا جائے؟کارکردگی کا جائزہ اور دینی کاموں کو کیسے بہتر بنایا جائے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

6 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے رہائشی کورس سے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز کورسز کی ذمہ داری اسلامی بہنوں کو دینے اور کورسز میں تحائف تقسیم کرنے کے بارے میں مشاورت کی جن میں دیگر چیزیں بھی شامل تھیں۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

7 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سڈنی کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے مدنی مشورے کی اہمیت و افادیت اور انٹرنیشنل افیئرز میں ہونے والے دینی کاموں پر کلام کیا نیز دیگر مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭فیملی اجتماعات کی ارینجمنٹ ٭نیکی کی دعوت دینا ٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا ٭8 دینی کاموں کے شارٹ کورسز کروانا٭ماہِ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منانا٭شرکا کی تعداد بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں دینی کام آسان کرنے کے لئے Category wise تقسیم کرنا٭ میلبرن اور سڈنی کاؤنسل میں کفن دفن کے تحریری ٹیسٹ کروانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کے اعلانات میں ایک فقہی مسئلہ بیان کرنا٭فرض علوم سیکھنا٭مساجد کے اطراف میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کو بڑھانا٭ڈیلی کلاس کا شیڈول٭بیرونِ ممالک میں بچیوں کے لئے انگلش اجتماع کا شیڈول۔


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 5 دسمبر 2023ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈیلی کلاس کا شیڈول٭فیملی اجتماعات کی ارینجمنٹ٭نیکی کی دعوت دینا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭شارٹ کورسز کروانا٭ماہِ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منانا٭شرکا کی تعداد بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں دینی کام آسان کرنے کے لئے Category wise تقسیم کرنا٭ میلبرن اور سڈنی کاؤنسل میں کفن دفن کے تحریری ٹیسٹ کروانا٭سنتوں بھرے اجتماعات کے اعلانات میں ایک فقہی مسئلہ بیان کرنا٭فرض علوم سیکھنا٭مساجد کے اطراف میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کو بڑھانا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں 14 دسمبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ریجن اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف مقامات پر دعائے حاجات اجتماع منعقد کرنے پر تبادلۂ خیال کیااور زیادہ سے زیادہ مقامات پر اجتماعات کامیاب کرنے نیز اس کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

ترکیہ کے شہر Istanbul میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکاکے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےاور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں یورپی ملک Denmark کے سٹی Copenhagen میں قائم فیضانِ جمالِ مصطفیٰ اسلامک سینٹر میں سوئیڈن، ڈنمارک اور اٹلی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے الگ الگ میٹنگز منعقد ہوئیں ۔

اس موقع تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر میٹنگ میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دینی کاموں کو بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ذہن سازی کی۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام Sweden کے تیسرے بڑے شہر Malmoمیں عظیمُ الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں اسلامی بھائیوں نے تلاوتِ قراٰن ِ پاک کی اور حضور سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں Sweden کے دورے پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری سمیت Sweden کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 04 جنوری 2024ء کو فیضانِ مدینہ، اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ویلز UK اور FGRF یوکے کے ہیڈ حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ :محمد عمر فیاض مدنی)


دعوتِ اسلامی UK کی جانب سے برمنگھم میں ایک مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ڈاکٹرز ، پولیس اہلکار اور اسلامی اسکالرز نے شرکت کی۔ مدنی حلقے میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خصوصی بیان کیا اور شرکا کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کے متعلق ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ نے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور اپنی اپنی فیلڈ میں رہتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرتے رہنے کا ذہن بھی دیا۔

اس موقع پر FGRF یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی مدنی حلقے میں موجود تھے۔(کانٹینٹ :محمد عمر فیاض مدنی)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے UK کی کاروباری شخصیت ابرار حسین اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

نگرانِ شوریٰ نے ان شخصیات کو دنیا بھر میں جاری دعوتِ اسلامی کے دینی ، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

شخصیات نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر FGRF یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی نگرانِ شوری کے ہمراہ تھے۔(کانٹینٹ :محمد عمر فیاض مدنی(