13 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک نگران، شعبہ ذمہ داران اور تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے سلسلے میں 12 جنوری 2024ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ریجن و شعبہ ذمہ داران کی تبدیلی کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر مشاورت کی جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


12 جنوری 2024ء کو اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیرونِ ممالک میں قائم دعوتِ اسلامی کے تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے کلام کیا اور کارکردگی فارمز مرتب کروائے۔

تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انہیں آئندہ کے اہداف بتائے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔


بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں  میں اسلامی شعور پیدا کرنےکا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 جنوری 2024ء کو مختلف ممالک کی شعبہ ذمہ داران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں دینی کام مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

11 جنوری 2024ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں بیرونِ ملک سفر کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار(عالمی سطح) ، ریجن نگران اور وقف مبلغات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے بیرونِ ملک سفر کرنے والی اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کروانے، وہاں کی مقامی زبان سیکھنے اور شارٹ کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 جنوری 2024ء کو یوکے، یورپ ، بنگلہ دیش اور ساؤدرن ریجن کی اسلامی بہنوں سے عیادت کرنے کے سلسلے میں ہفتہ دعائے حاجات سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ اس سیشن میں شرکت کی اور اسلامی بہنوں سے عیادت کرتے ہوئے انہیں بیماری پر صبر کرنے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

بیرونِ ممالک کے تنظیمی اسٹرکچر سے متعلق دعوتِ اسلامی کے تحت  6جنوری 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ممالک کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ممالک میں تنظیمی اسٹرکچر کے نظام کو کس طرح آسان بنایا جائے اس پر شرکا کو مدنی پھول دیئے۔علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اس کے نفاذ کے لئے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی بھی کی۔


4 جنوری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تنظیمی اسٹرکچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کے لئے   دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آرایف کی ایک اور کاوش فلسطین میں راشن و اشیائے خوردونوش کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اب طبی سہولیات دینے کے لئے بھی کوشاں ۔

اس سلسلے میں یوکے کے اسلامی بھائیوں کی جانب سے ایک اور اِقْدام کیا گیا ۔ فلسطین کے لوگوں کو ہنگامی طبی امداد کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 2 ایمبولینسز عطیہ کردی گئیں جو کہ فلسطین روانہ کی جائیں گی۔

معلومات کے مطابق یہ دو مکمل لیس ایمبولینسیس بائے روڈ یوکے سے یورپ پھر وہاں سے ترکی اور ترکی ریڈ کریکشن کے ذریعے سےغزہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ان ایمبولینس میں لائف سیونگ چیزیں ،آکسیجن ماکس، آکسیجن بوتل،اے سی، مریضوں کے لئے اسٹیکچر اور بیٹھنے کی سہولت نیز میڈیکل ٹریٹ کا سامان موجود ہے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جنوری 2024ء کو ویلز UK کے سٹی نیوپورٹ (Newport) میں بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے سلسلے میں مدرسۃ المدینہ کا افتتاح ہوا جس کےلئے Grand اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی خالد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع پر ذمہ داران سمیت نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری اور نگرانِ مدرسۃ المدینہ UK عبد الحفیظ عطاری بھی اجتماع میں شریک تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو دین سکھانے کا جذبہ رکھتے ہوئے عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک  دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جنوری 2024ء کو ایک اور عالیشان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح Englandکے علاقے Nuneaton میں کردیا گیا ۔اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی خالد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تقریب میں شریک اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا نیز دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے  دنوں ترکی میں مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری کے سفر کے موقع پر مختلف دکانوں میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

دکانوں میں ہونے والے مدنی حلقوں میں رکن شوریٰ نے تاجر حضرات کو دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)