یورپی ملک کینیڈا کے علاقے Etobicoke میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 22 فروری 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

اس دوران ریجن نگران اسلامی بہن نے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی اور اہداف دیئے۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے فرامین کے مطابق رمضانُ المبارک میں فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورسز کے ساتھ ساتھ دیگر دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

22 فروری 2024ء کو  دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز للبنات کے تحت کینیڈا کی تمام مدرسات اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

شعبے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے رمضانُ المبارک میں ہونے والے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے مدنی پھولوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے اور مدرسات اسلامی بہنوں کو احسن انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک کرنے کا ذہن دیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کے شیڈول سمیت مختلف امور مشاورت کی اور مدرسات کو زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کرنے کے اہداف دیئے۔

21 فروری 2024ء کو کینیڈا کے شہر Regina اور Calgary میں دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ و شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی مدرسات کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں کینیڈا ریجن کی نگران اسلامی بہن نے شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں کا جائزہ لیانیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نئے داخلے کروانے سمیت مختلف اہداف دیئے۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فقہ کا ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

انڈونیشیا، فارایسٹ کے دارالحکومت Jakarta میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری سمیت ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کی دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے متعلق کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف امور پر مشاورت کی جس پر پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

انڈونیشیا، فارایسٹ کے شہر Jakarta میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول و بزنس کمیونٹی کےاسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

حلقے کے دوران تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ بیرونِ ملک دورے پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو نیک اعمال کرنے، گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بنگلہ دیش کے شہرراج شاہی میں عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف بزنس کمیونٹی و شعبہ جات کےعاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے سیشن کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی جبکہ نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت عبد المبین عطاری نے شرکاء میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف امور پرگفتگو کی۔سیشن کے اختتام پردعا کاسلسلہ ہوا اور نگران راج شاہی ڈویژن نے صلوة وسلام پڑھا ۔

بعدِ سیشن رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے بزنس کمیونٹی کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام کرنے و دینی کام کرنے اور اپنے گھر والوں کی اصلاح کے لئے کوشش کرتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے مضافاتی  علاقے CYRILDENE میں قائم جامع مسجد فیضانِ زم زم میں UK کے مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ تشریف لائے جہاں ذمہ داران نے اُن کا استقبال کیا۔

معلومات کے مطابق فیضانِ زم زم مسجد میں ہی ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حقوق العباد کے متعلق وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں سیشن میں شریک تمام عاشقانِ رسول نے مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مختلف انداز میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز برمنگھم سٹی یونیورسٹی UK میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کے ساتھ وقت کی منصوبہ بندی کرنے، اپنے کاموں کو ترجیح دینے، اہداف کا تعین کرنے، اس کے مطابق کام سونپنے اور دیگر اہم موضوعات پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اس طرح کی باقاعدہ تقریبات کے انعقاد پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے  دنوں ممباسا کے شہر کینیا میں ماہ رمضان میں 12دینی کاموں کو کرنے کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن حاجی امین عطاری (مدنی قافلہ) نے رمضان المبارک میں اعتکاف اور نمازِ تراویح ادا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کام کرنے کے تعلق سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


11 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کے ڈسٹرکٹ Moka میں ملکی سطح پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات، سرپرستوں، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی اسٹوڈنٹس اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

ماریشس دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اورمدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


ماریشس کے Plaines Wilhems Districtمیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 فروری 2024ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی مختلف اسلامی بہنوں سمیت نیو مسلم اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےفرض علوم کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرض علوم کی تعریف اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت پر رہنمائی کی۔

سیشن کے آخر میں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تمام اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


فلک ڈسٹرکٹ، ماریشس کے علاقے Unit Riche Mare میں 10 فروری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بہن (پچھلے دنوں جنہیں کینسر ہو گیا تھا)سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔