23جون2024ء کو دعوت اسلامی کے مبلغین کی کانو
اسٹیٹ کے درع القادریہ میں حاضری ہوئی
جہاں مبلغین دعوت اسلامی نے شیخ Jimoh
قادری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کی دنیا بھر میں ہونے
والی دینی خدمات سے آگاہ کیا جس پر شیخ
نےدینی خدمات کو سراہا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)
22جون2024ء
کو نائجیریا ویسٹ افریقہ کانو اسٹیٹ میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران کانو اسٹیٹ
مولانا عثمان مدنی نے مدرس کتب کثیرہ ، شیخ
اسماعیل القادری سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ
کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے
آگاہ کیا جس پر شیخ نے دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:شعیب
احمد)
نائجیریا ویسٹ
افریقہ کانو اسٹیٹ میں الشیخ حسین وَدا
ابن الحسن القادری الحسنی سے ملاقات
21جون2024ء
کو نائجیریا ویسٹ افریقہ کانو اسٹیٹ میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران کانو اسٹیٹ مولانا
عثمان مدنی نے مصنف کتب کثیرہ ، صاحب
الخلوة ، العارف بالله ، الشیخ حسین وَدا ابن الحسن القادری الحسنی سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ
کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے
آگاہ کیا جس پر شیخ نے دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:شعیب
احمد)
دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
سے ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ راہِ خدا عزوجل میں 3 دن (21، 22، 23 جون 2024ء)کے مدنی قافلے میں سفر کیا جوکہ مقامی مدینہ مسجد
میں قیام پذیر ہوا۔
شرکائے
مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا جن میں مسجد درس، چوک درس،
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، سیکھنے سکھانے کے حلقے اور دیگر چیزیں شامل
تھیں۔
اس دوران امیرِ قافلہ محمد عتیق عطاری نے شرکائے
مدنی قافلہ کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اگلے مہینے جولائی 2024ء کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عتیق عطاری برمنگھم ریجن یوکے،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
7 جنوری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری سلمہ الباری دینی کاموں کے سلسلے میں سویڈن کے دورے پر تھے جہاں
انہوں نے ذمہ داران کو ”فیضانِ قراٰن کلچرل سینٹر“ بنانے کا ہدف دیا تھا۔
اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت
سویڈن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھرپور کوششیں کیں جس کی بدولت 5 ماہ کے قلیل
عرصے میں 8 جون 2024ء کو مالمو شہر میں ” فیضانِ قرآن کلچرل سینٹر“ کا
افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے
کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔
کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتیں کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جون 2024ء کو کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ
مشاورتیں کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے
ابتداءً مدنی پھول برائے دعائے صحت اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی اور منسلک اسلامی
بہنوں کا ڈیٹا انٹری کرنےکا ذہن دیا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو نیو اسٹرکچر
کے مدنی پھول بتاتے ہوئے رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز 2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء تک کی کارکردگی
کا جائزہ بھی لیا۔
خدمتِ دینِ کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 جون 2024ء کو بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں، اوبرن ٹاؤن
کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں اور بلیک ٹاؤن کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورتیں کی
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر جن موضوعات پر کلام کیا گیا وہ درج ذیل ہیں:
٭کارکردگی شیڈول پُر کرنا٭شعبہ جات سے کارکردگی
لےکر 8 دینی کام میں انٹر کرنا٭شعبے اور ریجن نگران کی کارکردگی ٭ذیلی سطح کی
کارکردگی٭فنانس ڈونیشن کی کارکردگی٭انفرادی مدنی مشوروں کی کارکردگی اور اُن کی
تاریخ۔
12 جون 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا
جس میں ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی
گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭شعبہ جات کی کارکردگیوں کا جائزہ٭وقت پر اپنی
نگران اسلامی بہن کو کارکردگیاں جمع کروانا٭نیو کورسز کے شیڈول٭ہفتے میں 3 دن
مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجات لگانا٭فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانا٭فنانس،
ڈونیشن بکس اور مکتبۃ المدینہ ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے چند اہم نکات٭شیڈول کے مطابق
دینی کام کرنا۔
امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کرنے اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 10 جون 2024ء کو میلبرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران سے ”فیضانِ حج و عمرہ کورس“ کا فیڈبیک
لیا جبکہ آئندہ دنوں ”طہارت کورس“ ، ”نیو مسلم کورس“ اور ”آیئے دینی کام سیکھئے کورس“ کروانے
کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ میلبرن نے دیگر کاؤنسلز میں اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7
جون 2024ء کو لیور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
ابتداءً ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر گفتگو
ہوئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، 8 دینی کام
2024ء کے اہداف اور اپریل 2024ء کا تقابلی
جائزہ لیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نئے مقامات پر
دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
6 جون 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران اور ملک
سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی
گفتگو کے دوران کارکردگی شیڈول پُر کرنے، شعبہ جات سے کارکردگی لےکر 8 دینی کام
میں انٹر کرنےکے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے اور
ریجن نگران کی کارکردگی سمیت مختلف نکات پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
4 جون 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی
و فلاحی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر کلام کیا گیا۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں ذمہ دار اسلامی بہن نے
کارکردگی شیڈول پُر کرنے، شعبہ جات سے کارکردگی جمع کرکے8 دینی کام میں انٹر کرنے اور منسلک اسلامی بہن کا ڈیٹا انٹر کرنے کے متعلق
گفتگو کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران مختلف موضوعات
پر مشاورت کی گئی جن میں فنانس ڈونیشن کی کارکردگی، ذیلی سطح کی کارکردگی، شیڈول submit اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔
Dawateislami