وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی کوشش  اور نیکی کی دعوت کی بدولت جہاں گناہوں میں مبتلا لوگ نیکیوں بھری زندگی گزار رہے ہیں وہیں شعبہ فیضانِ اسلام (دعوتِ اسلامی)کے تحت انفرادی کوشش سے کئی غیر مسلم افراد دینِ اسلام میں داخل ہو چکے ہیں۔

معلومات کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Copenhagen میں ایک غیر مسلم شخص نے دعوتِ اسلامی کے سوشل پیجز اور مدنی چینل کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد اسلام کے بارے میں مختلف امور پر رہنمائی چاہی۔

دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُس شخص کو اس حوالے سے آگاہی دی اور انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنمارک میں غیر مسلم شخص نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران سمیت تمام عاشقانِ رسول نے اسلام قبول کرنے والے شخص کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہمیشہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملک و بیرونِ ملک میں عالم بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرزکے تحت موزمبیق کے شہر بئیرا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سرپرستوں کے لئے سیشن منعقد کیا گیا جس میں اساتذۂ کرام ، طلبۂ کرام اور  اُن کے سرپرستوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ابتداءً جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام نے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی اور سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ نگرانِ موزمبیق مشاورت اور دیگرمبلغینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات کا سلسلہ بھی ہوا جس میں انہوں نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔سیشن کے اختتام پر طلبۂ کرام نے مقامی زبان میں دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد دہرایا اور ملاقات کا سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تھائی لینڈ کے شہر یالا میں قاضی شرعی رئیس مجلسِ اسلامی شیخ عبد الباسط صاحب اور  مختلف مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اساتذۂ کرام و علمائے کرام کی مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور رکنِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام علمائے کرام و اساتذۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور بالخصوص جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والی دینِ متین کی خدمات کے متعلق آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں دعا کا سلسلہ ہوا جس میں علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کےلئے دعا کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

انٹرنیشنل افیئرز (دعوتِ اسلامی)کے تحت افریقی ملک موزمبیق کے علاقے ماپوتو میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کی برانچ فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور طلبۂ کرام نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی، اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

بعدِ بیان جامعۃ المدینہ بوائز انٹرنیشنل افیئرز کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پرمدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے نگرانِ ماپوتو مولانا محمد مدثر عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں بہترین انداز میں امتحانات کا سلسلہ ہوا اور طلبۂ کرام کی حوصلہ فزائی کے لئے یہ سرپرست اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔

علمِ دین حاصل کرنے کے لئے آپ خود بھی اور اپنے بچوں کوبھی جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوائیں اورعلمِ دین کے نور سے برکت حاصل کریں ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

30 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سوازی لینڈ کی ریجن نگران،  کارکردگی ذمہ دار اور مدرسۃ المدینہ بالغات اوورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے سوازی لینڈ میں آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے، درس و بیان کے حلقے لگانے اور معلمات و مبلغات تیار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


18 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں آفس ناظمہ سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور اورسیز کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 23 نومبر 2023ء کو عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےآن لائن اور فزیکل لرننگ سیشن کی احتیاطوں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتری کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2023ء کو بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میلبرن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بیرونِ ملک سفر کروانے اور اس دوران اُن کی ذمہ داری و کارکردگی کا فالو اپ لینے نیز اپنا نعم البدل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ا س کے علاوہ مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے مدنی پھول سمجھانا، میلبرن میں رہائشی کورسز کروانا اور ٹیلی تھون میں جن اسلامی بہنوں نے اپنا ہدف مکمل کرلیا ہے اُن کی حوصلہ افزائی کرنا شامل تھا۔

15 نومبر 2023ء کو ملک و بیرونِ ملک میں دینی و فلاحی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کونسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت کے نکات اور حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ اسلامی بہنوں کو پڑھ کر سنایا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدارس المدینہ اور ان میں پڑھانے والی معلمات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کم عمر کی بچیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے کے دوران نئی ذمہ دار تیار کرنے اور کینٹربری کونسل میں مزید دینی کام بڑھانے پر مشاورت کی گئی جبکہ سنتوں بھرے اجتماعات کا جائزہ بھی لیا گیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگرانِ شوریٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت کے نکات پڑھ کر سنائے گئے٭حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ پڑھ کر سنایا گیا ٭ مبلغہ آنے والی چھٹیوں میں ینگ گرلز کے درمیان شارٹ کورسز کروانا ہے ٭ اجتماعات میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ہے اور اُن میں مزید بہتری لانی ہے٭مدرسہ اور مدرسہ کے متعلق٭ نیو ذمہ دار تیار کر نے اور کاؤنسل میں مزید دینی کام بڑھانا ہے٭گھر درس ،مدنی مزاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کی انفرادی کاکردگی٭ٹیلی تھون کارکردگی ۔ 

13 نومبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بلیک ٹاؤن کاؤنسل، اوبرن کاؤنسل، لیور پول کاؤنسل، شعبہ مشاورت اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگرانِ شوریٰ اور رکنِ عالمی مجلس مشاورت کے نکات پڑھ کر سنائے گئے٭ مبلغہ مدرسہ اور مدرسہ کے متعلق٭ آنے والی چھٹیوں میں ینگ گرلز کے درمیان شارٹ کورسز کروانا ہے٭حیا کے تقاضوں کا پمفلٹ پڑھ کر سنایا گیا٭ اجتماعات میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینا ہے ٭نیو ذمہ دار تیار کر نے اور کاؤنسل میں مزید دینی کام بڑھانا ہے۔

دینی کاموں کے سلسلے میں 24 نومبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے گفتگو کی اور ٹیلی تھون کی کارکردگی نیز محافلِ نعت میں ذمہ داران کی شرکت پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نگرانِ کاؤنسل کی تبدیلی اور شعبہ مشاورت پر نئی تقرریاں کرنے کے بارے میں کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔