دین کی تعلیمات عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں دینی کام بھرپور انداز میں کیا جارہا ہے۔ اللہ عزوجل کے فضل و کرم اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی نظرِ عنایت سے دعوت اسلامی کا کام کم و بیش 200ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 دسمبر 2023ءکو عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اراکین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز (جو امریکہ، ساؤتھ افریقہ، یو کے ،موریشس اور بنگلہ دیش میں موجود ہیں) کے بارے میں کلام ہوا ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا: چونکہ مختلف زبانوں میں ہمارا دینی کام ہو رہا ہے اس لئے مختلف زبانوں میں لٹریچر تیار کیا جائے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید کام کرنےکے لئے ایک باقاعدہ فارم بنانے کا ذہن دیا جبکہ 2024ء کے اہداف کے ساتھ آئندہ سالوں کے اہداف پر بھی مشاورت کی۔