فرض علوم سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز للبنات کے تحت UK کے شہر Leicester (لیسٹر)میں رہائشی کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے لئے 10 دسمبر 2023ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے آن لائن بیان کیا۔

معلومات کے مطابق دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کو آزمائشوں پر صبرکرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے وقت کی اہمیت کا احساس دلایا ۔

شرکا اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھاکہ فرائض و واجبات کی ادائیگی اور حقوق العباد کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے شیڈول کو مینج کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھی حصہ لیا جائے۔