24 اگست 2023ء بروز جمعرات حرمینِ طیبین میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح کی شعبہ حج و عمرہ  للبنات ذمہ دار ، نگرانِ عرب ریجن اور حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور محافلِ نعت منعقد کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی کام کی تقسیم کاری کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


کویت کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 24 اگست 2023ء بروز  جمعرات دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے اور نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کے فضائل بیان کئے۔

اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کا ایڈمیشن کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کے مطابق 27 اگست 2023ء سے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز ہو جائے گا۔


جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 26 اگست 2023ء کو امریکی (USA) اسٹیٹ ٹیکساس (Texas) کے سٹی ہیوسٹن (Houston) میں 1st Graduation Ceremonyدستارفضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مفتی قمر الحسن بستوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ(چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ)، مفتی احمد القادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ (نائب چیئرمین رؤیت ہلال کمیٹی آف نارتھ امریکہ) سمیت دیگر علمائے کرام، آفتاب چوہدری (کونسلر جنرل آف پاکستان اِن ہیوسٹن)، ڈاکٹر سلیمان لالانی(ٹیکساس اسٹیٹ ریپریزینٹو فار ہیوسٹن)، سیاسی و سماجی رہنما، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائی امریکہ کے مختلف اسٹیٹ اور سٹیز سے شریک ہوئے جبکہ اراکین نارتھ امریکہ مشاورت سمیت دیگر مبلغین دعوت اسلامی ، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآن پاک کے بعد جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے عربی کلام پڑھا۔ تقریب میں نگران U.S.A مشاورت حافظ نصیر عطاری نے ”علم و علما کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بھی علم دین سیکھنے کے لئے اپنے بچوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے سمیت دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔دورانِ پروگرام شرکا کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی Documentary بھی دکھا ئی گئی ۔

ناظم جامعۃ المدینہ و رکن امریکہ مشاورت نے ہیوسٹن سمیت ملک و بیرون ملک میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز کے ذریعے ہونے والی خدمات دینیہ کے متعلق بریفنگ دی جبکہ جامعۃ المدینہ سے گریجویٹ ہونے والے طلبہ نے بھی اپنے علمی دورانیے کے بارے میں گفتگو کی۔

Graduation Ceremony میں پھر وہ لمحہ بھی آیا کہ جب گریجویٹ ہونے والے علمائے کرام کے سروں پر عمامہ شریف سجایا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے طلبہ کے درمیان میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے موضوع پر آن لائن بیان فرمایا۔

دورانِ بیان حاجی امین عطاری نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت دی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


امتِ مسلمہ کو دینی مسائل سکھانے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اگست 2023ء بروز بدھ عمان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اسلامی بہنوں کو داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر کم و بیش 6 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی مشورے میں طے ہونے والے مدنی پھولوں کے مطابق 01 ستمبر 2023ء سے عمان میں مزید ایک اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کردیا جائے گا۔مقامی اسلامی بہنوں سے اس میں شرکت کرنے درخواست ہے۔ 

دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور اس کے پرچم کو دنیا بھر میں پھیلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقن ممالک کی نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جن میں موزمبیق، موریشس اور نائیجیریا کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے یومِ دعوتِ اسلامی منانے اور دیگر زبانیں بولنے والی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 19 اگست 2023ء بروز ہفتہ آسڑیلیا کے شہر سڈنی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران شریک تھیں۔

عالمی سطح کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ”تجہیز و تکفین“ کتاب پڑھنے کا ہدف دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

22 اگست 2023ء منگل شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت موزمبیق کے شہر بیرا  کی اسلامی بہنوں کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔

دورانِ مدنی مشورہ عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن للبنات کے مختصر مدنی پھول پڑھ کر سنائے اور شعبے کی نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔

علاوہ ازیں عالمی سطح کی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن للبنات کا ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

21 اگست 2023ء بروز پیر ملک و بیرونِ ملک میں دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے یوکے میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو 100 فیصد اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ آن لائن نیکی کی دعوت اور ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو آن لائن مدرسۃا لمدینہ بالغات میں پڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


ہفتہ نارتھ امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کے دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے نارتھ امریکہ میں گھر گھر جاکر نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن ساز ی کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق ستمبر 2023ء سے مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا جائے جس میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو درست قراٰنِ مجید پڑھنے کے ساتھ ساتھ دینی مسائل سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

دعوت اسلامی کے تحت آسٹریلیا (Australia) کے شہر میلبرن (Melbourne) میں مختلف شعبہ جات اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ عاشقان رسول سمیت مقامی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن کرنے کے بعد قصیدہ بردہ شریف بھی پڑھا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیک اعمال کرنے، دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اس کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 اگست 2023ء کو Leppington, NSW,آسٹریلیا (Australia) کی المدینہ مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت کے بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ”عظمت و شان مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکےمتعلق واقعات بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو زندگی اور جوانی کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیاں کرنے اور قبرو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن بھی دیا۔