سڈنی ڈویژن اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے 5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کے مختلف دینی کاموں سے متعلق مشاورت کی گئی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فیڈ بیک میسج کرنے، ٹیلی تھون کے اہداف کا جائزہ لینے، فنڈ ریزنگ ایونٹ ارینج کرنے اور شعبہ فیضانِ اسلام للبنات پر تقرری کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

ٹیلی تھون کی رقم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ماہانہ ڈونیشن جمع کروانے، لیور پول (Liverpool) کاؤنسل کے اجتماع کی ٹائمنگ چینج کرنے اور مدینہ مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔