ماہِ ستمبر 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کام
ملک و بیرونِ ملک میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے
والی اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی سطح پر مختلف ملکوں
میں دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے بعض یہ ہیں:
٭یوکے٭ساؤتھ افریقہ ٭نیپال٭ ترکی ٭تنزانیہ٭کینیا ٭ ماریشس ٭بنگلہ دیش ٭یوگنڈا٭موزمبیق
٭ملاوی ۔
ستمبر 2023ء میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت مذکورہ ممالک کے کم و بیش9اداروں میں ماہانہ
اور 12اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ 6 اداروں میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 32
ہے۔
معلومات کے مطابق ماہِ ستمبر 2023ء میں مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 704 ہے جن میں سے 34 اسلامی
بہنوں نے شعبے سے متعلقہ اسلامی بہنوں کے ہمراہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت
حاصل کی ۔
اس کے علاوہ ستمبر 2023ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 22 سیشنزمنعقد
کئے گئے جن میں 43 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے نیز شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان 4 سیکھنے
سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد 13 تھی۔