ماریشس میں ہونے والے 3 دن کے رہائشی کورس میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کا بیان
16 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس (Mauritius)میں ہونے والے 3
دن کے رہائشی کورس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا بذریعہ انٹرنیٹ بیان ہوا۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اطاعت کے حوالے سے کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں ترغیب دلائی کہ ہم اللہ عزوجل اور اس کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم
کی اطاعت کے ساتھ دینِ اسلام کا کام کریں نیز اپنی نگران اسلامی بہن کی بھی اطاعت
کرنی چاہیئے۔
اصلاحِ
امت اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی
عالمگیر منظم تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ملکی سطح پر
تین دن کا سالانہ عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔
یہ
اجتماع 14 تا16 فروری 2024ء بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ حج کیمپ کے قریب Ashiyan city کے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقانِ
رسول شریک ہوں گے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی اجتماع کے تینوں دن تلاوت ونعت، ذکر و اذکار، مختلف
ایکٹیوٹیز کے ساتھ ساتھ اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
بیانات ہوں گے۔
اجتماع
کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، اجتماع
میں آنے والے عاشقانِ رسول کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بنگلہ
دیش کے تنظیمی ذمہ داران عاشقانِ رسول میں اس کی دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ
اجتماع گاہ کے انتظامات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں ٹینٹ لگانا، بیٹھنے کے لئے
مناسب جگہ تیار کرنا، وضو اور استنجا خانے کا قیام، رات میں روشنی کے لئے لائٹوں کا
اہتمام کرنا شامل ہے۔
ان دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں ۔اس دوران وہاں موجود ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کی ترکش بزنس مین محمد سلیم سے ملاقات کروائی ۔
دورانِ
ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے د ینی و
فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ ترکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بھلے جذبات پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
17 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حرمینِ طیبین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں جو اسلامی بہنیں رجب، شعبان اور رمضان
المبارک میں مدینے جائیں گی اُن کے متعلق کلام کیانیز مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
بیرونِ ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے دینی کاموں کے سلسلے میں 16 دسمبر 2023ء کو انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک فیملی سفر کروانے والی
ذمہ دار اسلامی بہنوں سےمتعلق کلام کیا گیا جس میں اس کے طریقۂ کار پر مشاورت
ہوئی۔آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کی اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران
اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے 9 دسمبر 2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز
کے متعلق کلام کیا گیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے کی ابتدا
میں تلاوت اور صلوٰۃ و سلام کے شیڈول کے مطابق مدنی مشورہ لینے نیز شعبہ مشاورت کے
مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔
6 دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتے ہوئے رہائشی کورس سے متعلق چند اہم
نکات پر گفتگو کی نیز کورسز کی ذمہ داری
اسلامی بہنوں کو دینے اور کورسز میں تحائف تقسیم کرنے کے بارے میں مشاورت کی جن
میں دیگر چیزیں بھی شامل تھیں۔
سڈنی کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
7 دسمبر 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت سڈنی کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا۔
ابتداءً مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں
انہوں نے مدنی مشورے کی اہمیت و افادیت اور انٹرنیشنل افیئرز میں ہونے والے دینی
کاموں پر کلام کیا نیز دیگر مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭فیملی اجتماعات کی ارینجمنٹ ٭نیکی کی دعوت دینا
٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا ٭8 دینی کاموں کے شارٹ کورسز کروانا٭ماہِ
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منانا٭شرکا کی تعداد بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں دینی
کام آسان کرنے کے لئے Category wise تقسیم کرنا٭ میلبرن اور سڈنی کاؤنسل میں کفن دفن کے تحریری ٹیسٹ کروانا٭سنتوں
بھرے اجتماعات کے اعلانات میں ایک فقہی مسئلہ بیان کرنا٭فرض علوم سیکھنا٭مساجد کے
اطراف میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کو بڑھانا٭ڈیلی کلاس کا شیڈول٭بیرونِ ممالک
میں بچیوں کے لئے انگلش اجتماع کا شیڈول۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے
دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 5 دسمبر 2023ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں
اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں
کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ڈیلی کلاس کا شیڈول٭فیملی اجتماعات کی ارینجمنٹ٭نیکی
کی دعوت دینا٭آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا٭شارٹ کورسز کروانا٭ماہِ ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع منانا٭شرکا کی تعداد بڑھانا٭بیرونِ ممالک میں دینی کام آسان کرنے کے لئے Category wise تقسیم کرنا٭ میلبرن اور سڈنی کاؤنسل میں کفن دفن کے تحریری ٹیسٹ کروانا٭سنتوں
بھرے اجتماعات کے اعلانات میں ایک فقہی مسئلہ بیان کرنا٭فرض علوم سیکھنا٭مساجد کے
اطراف میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام کو بڑھانا۔
نگرانِ ریجن اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں 14 دسمبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ ریجن اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ترکیہ کے شہر Istanbul میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
ترکیہ کے شہر Istanbul میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکاکے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینےاور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی ایکٹیوٹیز کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں یورپی ملک Denmark کے سٹی Copenhagen میں
قائم فیضانِ جمالِ مصطفیٰ اسلامک سینٹر میں سوئیڈن، ڈنمارک اور اٹلی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے لئے الگ الگ میٹنگز
منعقد ہوئیں ۔
اس موقع تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے
اپنے ممالک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر میٹنگ
میں موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دینی کاموں
کو بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے ذہن سازی کی۔
Dawateislami