دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ روز ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسڑیلیا، نیپال، ساؤتھ افریقہ، ساؤتھ کوریا، بنگلہ دیش، موریشس، کینیا اور تنزانیہ کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو کتاب ”تجہیز و تکفین کا طریقہ“ پڑھنے کا ہدف دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مختلف مسائل کا حل بھی بتایا گیا۔