Nitrous Oxide“ جسے ”laughing gas“ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ ایک میٹھی بو اور ذائقہ والی ایک بے رنگ گیس ہے ۔ دواء کے طور پر اسکا استعمال مختصر مدت کے لئے ”surgical operation“ اور ”food aerosols“ میں ”propellant“ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔جبکہ اس گیس کا استعمال نشہ آور چیزیں اور منشیات جیسی چیزوں میں بھی ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے انسانی زندگی میں جو أثرات آتے ہیں ان میں متلی، الٹی ، زیادہ پسینہ آنا، کانپنااور سانس کی بیماریاں شامل ہے۔یورپ کے کئی ممالک میں اس گیس کا تفریحی استعمال غیر قانونی ہے ۔انسانی زندگی کی حفاظت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے مدلینڈز یو کے(midland lands, U.K) میں منشیات اور نشہ کے استعمال کو روکنے کے لئے مختلف پروگرامز اور ورکشاپس (workshops) شروع کیا ہےجس میں خاص طور پر ” Nitrous Oxide (Laughing Gas) “ کے بارے میں آگاہی(awarness) دی گئی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے نمائندوں کی جانب سے برمنگھم کے مختلف علاقوں میں ورکشاپس کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں اور بچوں کو اس گیس کے استعمال اور اسکے اثرات و نقصانات کے بارے میں بتایا گیا جس پر شرکا نے دعوت اسلامی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا نیز مڈلینڈز پولیس کے نمائندگان بھی اس کاوش پر متأثر ہوئے اور اچھے تأثرات دیئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


25 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر (Incheon) کی ایک جامع مسجد (bupyeong masjid) میں نمازِ فجر کے بعد تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی اسکا ترجمہ کرتے ہوئے شرکا کو تفسیری نکات پیش کئےاور حلقے کے اختتام پر دعاکی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


24 دسمبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤتھ کوریا کے شہر (Incheon) کی ایک جامع مسجد (bupyeong masjid) میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کودینِ اسلامی کی باتیں سکھائیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی سے شرکت کرنے کاذہن دیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دینِ اسلام کی تعلیمات دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کام کے لئے وقتاًفوقتاًاسلامی بھائی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں جرمنی میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلہ میں سفر کیا اور فیضانِ مدینہ میں قیام کیا، ذمہ دارا سلامی بھائی نے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں شرکائے قافلہ کووضو اور نماز کے مسائل سکھائے اور علاقے میں نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز دینی کاموں کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع الشان عطاری نے سری لنکا کا دورہ کیا ، دورانِ دورہ رکن شوریٰ نے درگاہ شیخ المشائخ الشیخ محمد رجب القادری الصدیقی القوطاری رحمۃُ اللہِ علیہ پر سری لنکا کے ذمہ داران کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے علاوہ جامعہ نضار القادری کا وزٹ کیا اور وہاں کے طلبۂ کرام واساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں اور دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز کولمبو سری لنکامیں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع الشان عطاری نے دورہ کیا جہاں ڈپٹی میئر کولمبومحمد اقبال سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دورانِ ملاقات عوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ انگلش تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز کولمبو سری لنکا میں میمن ایسوسی ایشن میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کامدنی حلقہ لگا یا جس میں سری لنکا کے ذمہ داران سمیت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیعُ الشان عطاری نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں نے نعت خوانی کا اہتمام کیا اور سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں نیدرلینڈ کے شہر Weesp میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”معاشرے میں ہم اپنی زندگی کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں ؟اور آخرت کی تیاری کیسے کریں ؟ “ کے عنوان پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماع میں نیدرلینڈ کے مختلف شہروں سے علمائے کرام اور پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد نے شرکت کی ۔ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی بیان کیا

24 دسمبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فرانس (France) کے سٹی پیرس (Paris) کے مقامی ریسٹورنٹ میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانس میں تعینات پاکستانی ایمبیسڈر (Ambassador) عاصم افتخار سمیت ایمبیسی (Embassy) کے دیگر اسٹاف اور یورپی ممالک سویڈن (Sweden)، اسپین (Spain) اور اٹلی (Italy) کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نرمی اختیار کرنے اور عفوُو دَرگزر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ نے پاکستانی سفیر افتخار عاصم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


23 دسمبر 2022ء کو فرانس کے شہر پیرس میں پاکستان کے سفیر برائے UNESCO کے مندوب عاصم افتخار احمد سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دورانِ ملاقات عوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ہالینڈ کی ایک مقامی مسجد میں سوال و جواب پر مشتمل نشست کا اہتمام کیا اس تعلیمی سیشن میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ترکی، مراکشی، سورینامی ، پاکستانی اسلامی بھائیوں اور ڈچ زبان بولنے والے افراد سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے شرکاکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اجتماعات میں شرکت کرنے اور راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید رضا عطاری اور اسپین سے حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے روٹر ڈیم نیدر لینڈ میں غوثیہ مسجد کے امام و مبلغ مولانا سید افتخار حسین شاہ صاحب سے ملاقا ت کی اور انکی مرحومہ ساس کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید رضا عطاری اور حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)