گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت کی جانب سے آئے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن دفن کورس، گھر درس، سنتوں بھرے اجتماعات، سیکھنے سکھانے کے حلقے، مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت رہائشی کورسز، مختلف شعبہ جات میں اسلامی بہنوں کی تقرری، آن لائن کورسز، فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے ایڈمیشن اور ہائرنگ ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے کے علاوہ دیگر مختلف موضوعات پر مشاورت کی۔