دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2023ء کو بنگلہ دیش میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش ریجن نگران اور شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش میں مدرسۃ المدینہ گرلز کی ذمہ دار کو فعال کرنے، مدرسۃ المدینہ گرلز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے درپیش مسائل کو دور کرنے پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔