بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کےسلسلے میں گزشتہ روز آن لائن مدنی مشورہ  ہوا جس میں ملاوی کی ڈویژن نگران اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں ملاوی میں نیو مسلم کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےکا ذہن دیا ۔

مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مقامی اسلامی بہنوں سے بھی مدد لی جائے تاکہ دینی کاموں کو احسن انداز میں کیا جا سکے۔