سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان مئی
2023ء میں ہونے والے دینی کام

دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے اور دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو
عالمی سطح پر اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں میں مصروف ہے۔
مئی 2023ء کی کارکردگی کے مطابق سینٹرل افریقہ
میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی
درج ذیل ہے:
٭مئی 2023ء میں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:52
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:19
٭اِن مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:116
٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد کئے گئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:34
٭اِن اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:443
٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:130
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:220
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال
رسائل کی تعداد:116
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کولمبو میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کولمبو مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی 12
دینی کاموں کو کرنے کے متعلق تربیت کی اور
انھیں کولمبو میں دینی کام بڑھانے کے بارے میں تربیتی نکات فراہم کئے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری نے کولمبوسری
لنکا سفر کے موقع پر وہاں کے ذمہ داران نے مختلف مقامات پر سیکھنے سکھانے کے حلقے ارینچ کئے ۔
جہاں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے
جن میں شرکا کو خوب خوب دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

18،17،16 جون 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار فیضانِ مدینہ
بریڈ فورڈ (یوکے) میں تین
دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں یوکے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
معلم
تصور حسین عطاری (شعبہ
روحانی علاج یوکے)
نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے آن لائن
مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں دم کرنے اور کاٹ کرنے والے عمل کرنے
کا طریقہ سمجھایانیز اس کی احتیاطیں بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو
کرنے کا ذہن دیا اور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ: سمیر
علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیو پورٹ ویلز کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی
انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کی میٹنگ

نیوپورٹ ویلز UK میں
دعوتِ اسلامی کے نئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کے سلسلے میں پچھلے دنوں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی انتظامیہ اور تعمیراتی ٹیم کے
اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس موقع پر ویلز یوکے کے نگران سیّد فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کام کو جلد
از جلد مکمل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

ملائیشیا کے شہر ملاکہ میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام گزشتہ روز سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داران سمیت
مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کوالالمپور، ملائیشیا سےملاکہ شہر سفر، حضرت
اسماعیل شاہ اور سیّد احمد شاہ کے مزار پر حاضری

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری پچھلے دنوں مغربی ملک ملائیشیا کے دورے پر تھے جہاں ذمہ داران،
شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کرنا نیز دینی کاموں کا جائزہ لینا آپ کے
شیڈول میں شامل تھا۔
معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ملائیشیا
کے دارالحکومت کوالالمپور (Kuala Lumpur)سےملاکہ شہر (Malacca city) سفر کیا۔
شعبہ تعلیم (بیرونِ ملک اسلامی
بہنیں) کےتحت مئی 2023ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے تحت عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے درمیان ان ممالک میں دینی کام ہو رہے ہیں: یوکے، ساؤتھ افریقہ ، نیپال، ترکی ،تنزانیہ، کینیا
اور ملاوی ۔
تفصیلا ت کے مطابق شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے تحت یوکے،
ساؤتھ افریقہ ، کینیا ، ملاوی ،ترکی ،
تنزانیہ اور نیپال میں کل 48 ادارے منسلک ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:
٭21 اداروں میں ماہانہ اور 13اداروں میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ 5 اداروں میں مدرسۃ المدینہ بالغات لگتے ہیں جن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 26 ہے۔
٭سابقہ ماہ مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 568 ہے ۔
٭اسی طرح سابقہ ماہ شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 29 سیشنزمنعقد کئے
گئے جن میں 4 شخصیات کو آن لائن مدرسۃالمدینہ میں داخلہ کروایا گیا نیز 47 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول ہوئے۔

دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے سلسلے میں پچھلے
دنوں بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا اور UK
ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
نگران ِسینٹرل افریقہ ریجن ، یوگینڈا، تنزانیہ
اور نائجیریا کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن کی نگران، یوگینڈا،
تنزانیہ اور نائجیریا کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نیو کارکردگی شیڈول اور ماہانہ 8
دینی کاموں پر مشاورت کی۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیو کارکردگی شیڈول میں
اپنی کارکردگی جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز موزمبیق کے شہر ماپوتو میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مقامی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ
گرلز کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز میں عصری علوم، اجاروں کے مسائل اور فیضانِ ویک
اینڈ اسلامک اسکول کے آغاز سے متعلق مشاورت کی۔
صوبہ نمپولا میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ”آیئے دینی
کام سیکھئے“ کورس کا انعقاد

صوبہ نمپولا،
موزمبیق میں دعوتِ اسلامی کے
تحت تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ”آیئے دینی کام سیکھئے“ کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے حوالےسے کلام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے
کی ترغیب دلائی۔