مبلغین دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش و نیکی کی دعوت کی بدولت عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک لوگ گناہوں بھرے ماحول سے دوری اختیار کرکے عاشقانِ رسول کی صحبت پاتے ہیں۔ اسی وجہ سے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت آئے دن مدنی بہار دیکھنے میں آتی ہے۔

ایسا ہی ایک خوشی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی عبد النبی حمیدی عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری گیبرون بوٹسوانا (Gaborone Botswana)میں منعقدہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے ساؤتھ افریقہ (South Africa) واپس تشریف لارہے تھے۔رستے میں نگرانِ شوریٰ اور مفتی عبد النبی صاحب نے دوغیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں اسلام کی دعوت پیش کی۔ نیکی کی دعوت کی برکت سے دونوں غیر مسلم اسلام کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ نگران شوریٰ اور مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور سابقہ مذہب سے توبہ کروائی۔ دونوں نیو مسلم میں سے ایک کا نام محمد عمران اور دوسرے کا عبد الحبیب رکھا گیا۔