افریقی ملک بوٹسوانا میں
سنتوں بھرا اجتماع: نگران ِشوریٰ کا اولاد کی تربیت پر سنتوں بھرا بیان
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت
افریقی ملک بوٹسوانا کے سٹی گیبرون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
بوٹسوانا اور اس کے اطراف مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد بالخصوص بزنس
کمیونٹی سے وابستہ عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں رکنِ شوری مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے درودِ پاک کی فضلیت بیان
کرتے ہوئے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ سنتوں بھرے اجتماع میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا مولانا حاجی محمد عمران عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اپنی اولاد کی دینی ماحول کے مطابق تربیت کرنے اور ایمان
کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی،دورانِ بیان نگران شوریٰ نے مسلمانوں کو تکالیف پہنچانے
اور اسکی غیبت کرنے سے بچنے کا بھی ذہن دیا۔
نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جنت میں صرف وہی جائے گا جو دنیا سے ایمان
سلامت لے کر گیا، جو اپنا ایمان ضائع کر بیٹھا اس کے لئے جنت نہیں بلکہ وہ ہمیشہ
ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہے گا۔ شیطان تو پوری کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح مسلمان کا ایمان برباد کرے جبکہ ہماری توجہ یہ
ہونی چاہئے کہ ہم اپنا ایمان سلامت لیکر دنیا سے جائیں۔