اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی 2025ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پرتھ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امو رپر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ذیلی بناکر دینی کام کرنے کی پلاننگ٭پاکستانی، انڈونیشین، بوسنین، ماریشس اور ملیشین کمیونٹی میں کام کرنا٭اس کے لئے افرادی قوت تیار کرنا٭بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں سے دینی کام لینا اور انہیں ذمہ داری دینا ٭نوعیت کے حساب سے دینی کاموں کو ویک ڈے اور ویک اینڈ پر تقسیم کرنا٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہن کی لسٹ پر کام کرنا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ  اسلامی کے تحت 7 مئی 2025ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر کلام کیا گیا جس کے مختلف موضوعات پر مشاورت ہوئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی) کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو روزانہ 2 گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ٭8 دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ٭گھر درس کارکردگی بڑھانا٭ٹریننگ سیشنز کا انعقاد٭شارٹ کورسز اور 1 ڈے سیشن میں شرکا کی تعداد بڑھانا۔


معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں تعلیماتِ اسلام سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2025ء کو لورپول کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے کے دوران سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول پر کلام کیا اور بچیوں کے انگلش اجتماعات کے ٹائمنگ کے حوالے سے مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 مئی 2025ء کو میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں جن امو ر پر تبادلۂ خیال کیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی) کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو روزانہ 2 گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 1 مئی 2025ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سڈنی کاؤنسل نگران اور ملک مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں جن موضوعات پر مشاورت ہوئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی) کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا ٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا ٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو روزانہ 2گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ۔


23 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم (Amsterdam) نیدرلینڈ میں حج ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

مبلغ دعوتِ اسلامی حاجی سرفراز عطاری نے شرکا کو حج کے تمام مراحل کی تفصیلی اور مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی۔ دورانِ سیشن حج کی فضیلتیں، حج کے ارکان، احرام باندھنے کا طریقہ، مناسک حج، طواف، قربانی، وقوف عرفہ، منیٰ، رمی اور دیگر فقہی مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایک اہم اور مفید کتاب "نماز کے احکام" کا تعارف بھی کروایا گیا جو اب ڈچ زبان میں بھی دستیاب ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، مولانا محمد عمران عطاری، جرمنی کے دورے کے بعد یورپی ملک پرتگال (Portugal) پہنچے جہاں دارالحکومت لسبن (Lisbon) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بزنس کمیونٹی اور چیمبر آف کامرس سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے نماز، زکوٰۃ اور حج کی اہمیت پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی اور شرکا کو ان کی ادائیگی کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے دینی تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیش کے شہر پٹیا (Patiya) کے علاقے میں واقع جامع مسجد عبد الستار سے متصل مدرسۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس پُر مسرت موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر سے عاشقانِ رسول، اسلامی بھائی، مقامی ذمہ داران اور مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع سے رکنِ شوریٰ مولانا عبدالمبین عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مدرسۃ المدینہ کی اہمیت، دینی تعلیم کی ضرورت اور سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی۔رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور علاقائی سطح پر دینی درسگاہ کے قیام کو عظیم نعمت قرار دیا۔

دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو عوامی، تعلیمی اور سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی اور اسے دینی خدمات کے میدان میں خوش آئند قرار دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت بنگلہ دیش چٹاگانگ ڈویژن کے شہر بولکھلی (Boalkhali)کے علاقے پاکی پول میں قائم مدرسۃ المدینہ میں Graduation Ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں رکنِ شوریٰ عبدالمبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان میں قرآنِ کریم کی عظمت، حفاظ کی شان اور والدین کے صبر و قربانی کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر حفاظِ کرام کی دستاربندی کی گئی اور انہیں اسنادِ تکمیلِ حفظ بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر موجود والدین، اساتذہ اور عاشقانِ رسول نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

شرکانے دعوتِ اسلامی کی اس عظیم دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مصر :  (27 مئی 2025) – مصر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خوشخبری ہے! ایف جی آر ایف (Compassion for Everyone) نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی کمیونٹی کے لیے مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ یہ اقدام فلسطینیوں کے دل کو چھو جانے والی خبر ہے، جو اپنی صحت کی بہتر دیکھ بھال کے لیے بے صبری سے منتظر تھے۔

اس پروگرام کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کو فوری طور پر معیاری طبی خدمات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ صحت کے شعبے میں کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کریں۔ اس مہم کا مقصد فلسطینی کمیونٹی کے دلوں میں امید اور اعتماد کا چراغ روشن کرنا ہے اور انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔

فوٹو میں دکھائی دینے والے ایف جی آر ایف یوکے کے ہیڈ سید فضیل رضا عطاری اوران کی ٹیم کے رضا کار اس عظیم مقصد کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، تاکہ یہ سہولیات جلد سے جلد فلسطینی پناہ گزینوں تک پہنچ سکیں۔ یہ اقدام نہ صرف صحت کے شعبے میں انقلاب لائے گا بلکہ فلسطینی عوام کے دلوں میں محبت، ہمدردی اور اتحاد کا پیغام بھی پھیلے گا۔

ایف جی آر ایف کی یہ کاوش یقیناً فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نئی زندگی کی روشنی بنے گی، اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گی۔ آنے والے دنوں میں یہ منصوبہ بہت جلد عملی جامہ پہنے گا اور فلسطینی کمیونٹی کے لیے ایک نئی امید کا سورج طلوع ہوگا۔(رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی)


20 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی یوکے کے زیر اہتمام برمنگھم  یوکے میں قائم اسلامک سینٹر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے میں قائم تمام جامعات المدینہ بوائز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کی فکری، دینی، اور عملی تربیت کے حوالے سےرہنمائی کی۔ مفتی صاحب نے طالب علم کا انداز، طرزِ زندگی کیا ہونی چاہیئے، کردار سازی، نظم و ضبط اور وقت کی قدر پر گفتگو کی اور اہم نکات فراہم کئے۔

نشست کے بعد ایک سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں طلبہ نے دینی، تعلیمی اور عملی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کئے جن کے تشفی بخش جوابات دیئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 مئی 2025 ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ویمبلے (Wembley) لندن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے پروفیشنلز، نوجوان، مختلف شخصیات اور گرد و نواح کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

اجتماع میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”اصلاحِ اعمال، علمِ دین کی اہمیت اور سنتوں بھری زندگی گزارنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں شرکا کی رہنمائی کی۔

بیان کے بعد حاضرین کو دینی اور معاشرتی مسائل پر سوالات کا موقع دیا گیا جبکہ مفتی صاحب نے حکمت و بصیرت کے ساتھ جوابات دیئےجن سے سامعین نے استفادہ کیا۔

شرکا نے اس نشست کو ”علم و عمل کا مجموعہ“ قرار دیا اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اس طرح کے مزید سیشنز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔