
آسٹریلیا کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 20
دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ملک سطح کی
مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کینبرا(Canberra)، آسٹریلیا میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16 دسمبر 2024ء کو میلبرن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران اسلامی بہنوں نے 24، 25 اور
26 جنوری 2025ء کو ہونے والے رہائشی کورس کے متعلق کلام کیا نیز اس دوران نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ رکھنے پر بھی گفتگو کی۔
آسٹریلیا کے دینی کاموں کے سلسلے میں ملک سطح کی
مشاورت اسلامی بہنوں کی میٹنگ

آسٹریلیا کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 16
دسمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ملک سطح کی
مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کینبرا(Canberra)، آسٹریلیا میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
شعبہ کفن دفن انٹرنیشنل افیئرز کے تحت بیرونِ
ممالک میں ہونے والے دینی کام

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ملک و
بیرونِ ملک میں اپنے مختلف شعبہ جات کے
ذریعے دینِ اسلام کی اشاعت کا کام بھر پور انداز میں سرانجام دے رہی ہے، انہیں
شعبہ جات میں سے ایک شعبہ کفن دفن انٹرنیشنل افیئرز بھی ہے۔
نومبر 2024ء میں شعبہ کفن دفن انٹرنیشنل افیئرز
دعوتِ اسلامی کے تحت آسڑیلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، تنزانیہ، موزمبیق،
یوکے، اٹلی، یو ایس یو اور کینیڈا کی خواتین کے درمیان جو دینی کام ہوئےاُن کی
تفصیل درج ذیل ہے:

انتظار
کی گھڑیاں ختم!
گزشتہ
سالوں کی طرح ایک مرتبہ پھر سرزمین بنگلہ دیش پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت تین دن کے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کے لئے آشیان سٹی ڈھاکہ ائیرپورٹ
پر موجود وسیع و عریض رقبے پر محیط میدان سج گیا۔
بروز
جمعرات 19 دسمبر 2024ء سے شروع ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لئے بنگلہ
دیش کے مختلف شہروں اور اطراف علاقوں سے چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے ذریعےعاشقانِ
رسول کی آمد ہورہی ہے جہاں یہ عاشقان رسول 21 دسمبر 2024ء بروز ہفتہ تک جاری رہنے
والے تین دن کے اجتماع میں شریک رہیں گے اور اپنے قلوب و اذہان سمیت فضاؤ ں کو
اللہ پاک کے ذکر اور مصطفے کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّمپر
درود و سلام پڑھ کر معطر رکھیں گے۔
تین
دن کے عظیم الشان اجتماع کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت
رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہواجس کے
بعد مبلغین دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔
اجتماع
پاک میں اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری بھی شریک ہیں ۔ اس
کے علاوہ یہ اجتماع مدنی چینل بنگلہ اورمختلف سوشل میڈیا پیجز پر براہِ راست نشر کیا جارہا
ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش
میں 19 دسمبر 2024ء سے تین دن کا سنتوں بھر اجتماع شروع ہونے جارہا ہے جو 20 اور21
دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجتماع کا باقاعدہ
آغاز 19 دسمبر کو صبح 10 بجے سے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جائے گا ۔
جمعرات، جمعہ ، ہفتہ کو ہونے والا یہ تین روزہ
اجتماع ایشین سٹی، نزد حاجی کیمپ ایئرپورٹ ڈھاکہ میں منعقد ہوگا۔ اجتماع میں رکنِ
شوریٰ حاجی علی عطاری اور رکن شوریٰ حاجی مبین علی عطاری سمیت مختلف
مبلغینِ دعوتِ اسلامی خصوصی بیانات کریں گے۔
اجتماع کی تمام نشستیں مدنی چینل بنگلہ پر لائیو
نشر کی جائیں گی جبکہ سوشل میڈیا کے ناظرین مدنی چینل بنگلہ کے یوٹیوب اور فیس بک پیجز پر بھی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے اجتماع کو دیکھ سکیں گے۔
بنگلہ دیش کے ذمہ داران نے بنگال کے تمام عاشقانِ
رسول سے خصوصی درخواست کی ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اجتماع گاہ پہنچیں اور اجتماع
میں شروع سے آخر تک شرکت فرمائیں۔
اس موقع پر ذمہ داران کا کہنا تھا کہ اجتماع کی
تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔شامیانے نصب کردیئے گئے ہیں، ہر طرح کے حفاظتی
اقدامات بھی کرلئے گئے ہیں جبکہ پارکنگ اور وضو خانوں سمیت تمام انتظامی امور پر
بھی ورک ہوچکا ہے۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
3 دسمبر 2024ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی اور سوڈان کی ملک
نگران اسلامی بہنوں نے مختلف اوقات میں آن لائن شرکت کی۔
اس دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تقرری، کارکردگی،
سفرِ شیڈول اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

درسِ قراٰن و حدیث عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 30 نومبر 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے نیز فالو اپ کو مضبوط کرنے پر
مشاورت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھولوں کے سلسلے میں 30 نومبر 2024ء کو آن
لائن میٹنگ ہوئی جس میں تمام سب کانٹیننٹ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں
شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

27 نومبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت USA کی خواتین کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع
منعقد ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آن لائن شرکت ہوئی۔

5 دسمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کاؤنسل نگران
اور ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ابتداءً عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل
افیئرز کی جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول پڑھ کر سنائے گئے جس کے بعد ذمہ دار اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا جائزہ لیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

بیرونِ ممالک کی اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 4 دسمبر 2024ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز کی
جانب سے آئے ہوئے مدنی پھول٭کورسز کی کارکردگی اور مختلف کورسز کروانا٭دینی کاموں
کے سلسلے میں سفر کرنا٭ڈیلی کلاس کی کارکردگی٭سیکھنے سکھانےکا حلقہ کورس٭چھٹیوں
میں کورس سمر کیمپ کروانا٭گلی گلی مدرسۃ المدینہ بڑھانا٭ایک دن کا رہائشی کورس
کروانا۔