دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹوڈنٹس، ٹین ایجرز اور
بچیوں میں ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کو بہتر انداز میں بڑھانے کے سلسلے میں 23 جون
2025ء کو اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں جدید ٹیکنالوجی اور AI کو helping tool بناتے ہوئے نئے طریقے لانے پر کلام کیا گیا۔
اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز میں دینی کام کرتے
رہنے کی ترغیب دلائی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ سب کانٹیننٹ سے اوورسیز اجتماع میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو شرکت کروانا٭ فیملی اجتماع کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جائے تاکہ مدنی مرکز کے دیئے ہوئے
طریقہ ٔکار کے مطابق فیملی اجتماعات منعقد کئے جا سکیں٭26 ویں شریف کے موقع پر
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں اچھی نیتوں کے تحائف پیش کرنا۔