26 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے محرالحرام کے مدنی پھول بیان کئے اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نگرانِ شوریٰ کے بیان و دیگر کارکردگی پر مشاورت کی اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔