دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں ہونے
والے دینی کاموں کے سلسلے میں 7 اپریل 2025ءکو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں لور پول کاؤنسل نگران اور شعبہ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور اُن میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم امور پر گفتگو کی جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
٭مدنی مذاکرے کی کارکردگی کا ہدف٭شارٹ کورسز٭نیکی
کی دعوت کے مدنی پھول٭ کارکردگی کو مزید بہتر کرنا اوردینی کاموں کے شیڈول کو چیک کرنا٭انفرادی کوشش اور گھر درس کو
بڑھانا۔
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مئی 2025ء کو ذمہ داران کی میٹنگ
منعقد کی گئی جس میں کینبرا اسٹیٹ نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
معلومات کے مطابق 8 دینی کام کیسے کئے جائیں اس
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہن نے کلام کیا اور شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطہ کرنے نیز شعبے پر کس انداز میں
کام کیا جائے اس پر شرکا کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے آئندہ ہونے
والے اجتماع بالخصوص بچیوں کے اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا جبکہ دیگر اہم نکات
پر بھی مشاورت ہوئی جن میں شعبہ ڈونیشن
بکس اور شعبہ اصلاحِ اعمال پر تقرری پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
9 مئی 2025ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مدنی مشورے
کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف امور پر کلام کیا جن
میں سے بعض درج ذیل ہیں:
بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے
میں 8 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایک
میٹنگ ہوئی جس میں بلیک ٹاؤن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے چند اہم نکات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی)
کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں
میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب
کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
روزانہ 2 گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ٭اجتماع کے بعد اسلامی
بہنوں سے سوال و جواب کرنا٭اجتماع میں حدیثِ پاک کے شعبے کا تعارف کروانا ٭اجتماع
میں تفسیر سے متعلق کم از کم ایک آیت شامل کرنا۔
اشاعتِ علمِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی 2025ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں پرتھ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی
کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امو رپر تبادلۂ خیال
کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 مئی 2025ء کو دینی کاموں کے
سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اوبرن کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں پر کلام کیا گیا جس کے مختلف
موضوعات پر مشاورت ہوئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی)
کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں
میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب
کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
روزانہ 2 گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ٭8 دینی کام کی کارکردگی
کا جائزہ٭گھر درس کارکردگی بڑھانا٭ٹریننگ سیشنز کا انعقاد٭شارٹ کورسز اور 1 ڈے
سیشن میں شرکا کی تعداد بڑھانا۔
معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں
تعلیماتِ اسلام سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
6 مئی 2025ء کو لورپول کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے کے دوران
سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول پر کلام کیا اور بچیوں کے انگلش اجتماعات کے ٹائمنگ کے
حوالے سے مشاورت کی۔
علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 مئی 2025ء کو میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں جن امو ر پر تبادلۂ
خیال کیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی)
کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں
میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب
کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو
روزانہ 2 گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 1 مئی 2025ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں سڈنی کاؤنسل نگران اور ملک مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں جن موضوعات پر مشاورت ہوئی
اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی)
کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا ٭شعبہ جات کے
خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر
تقرری کرنا ٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب کے
مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو روزانہ
2گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ۔
23
مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم (Amsterdam)
نیدرلینڈ میں حج ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں سمیت
دیگر عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی حاجی سرفراز عطاری نے شرکا
کو حج کے تمام مراحل کی تفصیلی اور مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی۔ دورانِ سیشن حج کی
فضیلتیں، حج کے ارکان، احرام باندھنے کا طریقہ، مناسک حج، طواف، قربانی، وقوف
عرفہ، منیٰ، رمی اور دیگر فقہی مسائل پر گفتگو کی گئی۔
اس
موقع پر دعوتِ اسلامی کی جانب سے ایک اہم اور مفید کتاب "نماز کے احکام"
کا تعارف بھی کروایا گیا جو اب ڈچ زبان میں بھی دستیاب ہے۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، مولانا محمد عمران عطاری، جرمنی کے دورے کے
بعد یورپی ملک پرتگال (Portugal) پہنچے جہاں دارالحکومت لسبن (Lisbon) میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بزنس کمیونٹی اور چیمبر آف کامرس سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔
نگرانِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے
نماز، زکوٰۃ اور حج کی اہمیت پر مدلل انداز میں روشنی ڈالی اور شرکا کو ان کی ادائیگی
کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے دینی تعلیم کے فروغ کے لئے ایک اور عملی قدم اٹھاتے ہوئے بنگلہ
دیش کے شہر پٹیا (Patiya)
کے علاقے میں واقع جامع مسجد عبد الستار سے متصل مدرسۃ المدینہ کی نئی برانچ کا
افتتاح کر دیا گیا۔
اس
پُر مسرت موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر سے
عاشقانِ رسول، اسلامی بھائی، مقامی ذمہ داران اور مبلغین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع
سے رکنِ شوریٰ مولانا عبدالمبین عطّاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مدرسۃ المدینہ کی اہمیت، دینی
تعلیم کی ضرورت اور سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی۔رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بھرپور شرکت کی دعوت دی اور علاقائی سطح پر دینی درسگاہ کے قیام کو عظیم نعمت قرار
دیا۔
دعوتِ
اسلامی کی اس کاوش کو عوامی، تعلیمی اور سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست پذیرائی
حاصل ہوئی اور اسے دینی خدمات کے میدان میں خوش آئند قرار دیا۔
Dawateislami