21 صفر المظفر, 1447 ہجری
اصلاحِ امت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جولائی 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ایڈیلیڈ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے
اہداف طے کئے اور دیگر مختلف نکات پر مشاورت کی جن میں سے یہ ہیں:٭سنتوں بھرے
اجتماعات کی تعداد٭فیضانِ مدینہ میں سنتوں
بھرا اجتماع کرنا٭شہر کی مسجد کا اجتماع مضبوط کرنا ٭مدرسۃالمدینہ گرلز شروع
کروانا٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی فائنل لسٹ تیار کرنا٭بطورِ نگران اپنا
پیشگی شیڈول تیار کرنا٭ایڈیلیڈ میں فیملی اجتماعات کا فیڈبیک۔